صحیح مسلم 2079: كتاب الحج
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اس دوران میں ایک شخص رسول اللہﷺ کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرا ہوا تھا کہ وہ اپنی سواری سے گر پڑا۔ (راوی) ایوب کہتے ہیں کہ اس نے اس کی گردن توڑ دی یا کہا اسی وقت اسے مار دیا (راوی) عمرونے (أَوْقَصَتْہُ کی بجائے) وَقَصَتْہُ کا لفظ بولا ہے۔ نبیﷺ کے پاس اس کا ذکر کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اسے پانی اور بیری (کے پتوں ) سے غسل دو اور اسے اس کے (انہی) دونوں کپڑوں میں کفن دو اور اسے خوشبو نہ لگانا اور اس کا سر نہ ڈھانپنا۔ ایوب کہتے ہیں یقینا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ وہ تلبیہ کہنے والا ہوگا۔ عمرو کی روایت میں ہے اللہ اسے اٹھائے گا اور وہ تلبیہ کہہ رہا ہوگا۔
ایک اور روایت میں (بَیْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کی بجائے) أَنَّ رَجُلًا کَانَ وَاقِفًا مَعَ النَّبیِّّﷺ وَھُوَ مُحْرِمٌ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَأَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ - قَالَ أَيُّوبُ فَأَوْقَصَتْهُ أَوْ قَالَ - فَأَقْعَصَتْهُ وَقَالَ عَمْرٌو فَوَقَصَتْهُ - فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلاَ تُحَنِّطُوهُ وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ - قَالَ أَيُّوبُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا وَقَالَ عَمْرٌو - فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي " . وَحَدَّثَنِيهِ عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ نُبِّئْتُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - أَنَّ رَجُلاً كَانَ وَاقِفًا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُحْرِمٌ . فَذَكَرَ نَحْوَ مَا ذَكَرَ حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج