صحیح مسلم 2098: كتاب الحج

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ نے فرمایا کہ ہم ذوالحجہ کا چاند نکلنے کے قریب رسول اللہﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کے لئے گئے۔ آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جو تم میں سے عمرہ کا احرام باندھنا چاہے وہ باندھ لے۔ اگر میرے ساتھ قربانی نہ ہوتی تو میں عمرہ کا احرام باندھتا۔ وہ کہتی ہیں لوگوں میں سے بعض نے صرف عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج کا احرام باندھا۔ آپؓ فرماتی ہیں میں ان میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا پھر ہم نکل پڑے یہاں تک کہ مکہ پہنچ گئے اور مجھ پر عرفہ کا دن اس حال میں آیا کہ میں حائضہ تھی میں نے اپنے عمرہ کا احرام نہیں کھولا۔ میں نے نبیﷺ سے اس بارہ میں شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا اپنے عمرہ کا ارادہ ترک کر دو اور اپنا سر کھولو اور کنگھی کرو اور حج کا احرام باندھو۔ آپؓ فرماتی ہیں میں نے ایسا ہی کیا جب حصبہ کی رات آئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج پورا کر دیا تو آپؐ نے میرے ساتھ عبد الرحمان بن ابو بکرؓ کو بھیجا۔ انہوں نے (اونٹ پر) مجھے اپنے پیچھے بٹھایا اور مجھے تنعیم لے گئے۔ میں نے پھر عمرہ کا احرام باندھا۔ یوں اللہ نے ہمارا حج اور عمرہ پورا کر دیا اور اس سلسلہ میں کوئی قربانی یا کوئی صدقہ یا کوئی روزہ (تدارک کے طور پر واجب) نہیں ہوا۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ ہم ذوالحجہ کا چاند نکلنے کے قریب رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے اور ہم حج ہی سمجھے تھے پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا جو تم میں سے عمرہ کا احرام باندھنا چاہے تو وہ عمرہ کا احرام باندھ لے۔

ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ذوالحجہ کا چاند نکلنے کے قریب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے۔ وہ فرماتی ہیں ہم میں سے کچھ وہ تھے جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا اور کچھ وہ تھے جنہوں نے حج اور عمرہ کا احرام باندھا اور میں ان میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا۔

ایک اور روایت میں ہے کہ عروہ نے کہا کہ اللہ نے ان کا (حضرت عائشہؓ کا) حج اور عمرہ پورا کر دیا اور ہشام کہتے ہیں کہ (عمرہ کا احرام کھولنے پر) کوئی قربانی یا کوئی روزہ یا کوئی صدقہ (واجب) نہیں ہوا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مُوَافِينَ لِهِلاَلِ ذِي الْحِجَّةِ - قَالَتْ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَرَادَ مِنْكُمْ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ فَلَوْلاَ أَنِّي أَهْدَيْتُ لأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ " . قَالَتْ فَكَانَ مِنَ الْقَوْمِ مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ - قَالَتْ - فَكُنْتُ أَنَا مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَخَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ فَأَدْرَكَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِي فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " دَعِي عُمْرَتَكِ وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ " . قَالَتْ فَفَعَلْتُ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ - وَقَدْ قَضَى اللَّهُ حَجَّنَا - أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ فَأَرْدَفَنِي وَخَرَجَ بِي إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَقَضَى اللَّهُ حَجَّنَا وَعُمْرَتَنَا وَلَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ هَدْىٌ وَلاَ صَدَقَةٌ وَلاَ صَوْمٌ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ خَرَجْنَا مُوَافِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِهِلاَلِ ذِي الْحِجَّةِ لاَ نَرَى إِلاَّ الْحَجَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدَةَ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُوَافِينَ لِهِلاَلِ ذِي الْحِجَّةِ مِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ فَكُنْتُ فِيمَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمَا وَقَالَ فِيهِ قَالَ عُرْوَةُ فِي ذَلِكَ إِنَّهُ قَضَى اللَّهُ حَجَّهَا وَعُمْرَتَهَا . قَالَ هِشَامٌ وَلَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ هَدْىٌ وَلاَ صِيَامٌ وَلاَ صَدَقَةٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی