صحیح مسلم 2101: كتاب الحج

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے اور ہم حج کا ہی ذکر کرتے تھے۔ جب ہم سرف (مقام) پر پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ آپؐ نے فرمایا تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کیا اللہ کی قسم میں نے چاہا میں اس سال (حج کے لئے) نہ نکلی ہوتی۔ آپؐ نے فرمایا تمہیں کیا ہوا ہے؟ شاید تمہیں حیض آگیا ہے۔ میں نے عرض کیا جی۔ آپؐ نے فرمایا یہ تو ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم کی بیٹیوں کے لئے لکھ دی ہے۔ تم کرو جو حج کرنے والا کرتا ہے مگر تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا یہانتک کہ تم پاک ہوجاؤ۔
آپؓ فرماتی ہیں جب میں مکہ آئی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہؓ سے فرمایا اس کو عمرہ بناؤ۔ پس سب لوگوں نے سوائے ان کے جن کے پاس قربانی تھی احرام کھول دئیے۔ وہ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس بھی قربانی تھی اور حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ اور (اسی طرح دوسرے) آسودہ حال لوگوں کے پاس قربانی تھی۔ پھر جب وہ چلے تو انہوں نے احرام باندھا۔ آپؓ فرماتی ہیں جب قربانی کا دن تھا میں پاک ہوگئی۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا اور میں نے طوافِ افاضہ کیا۔
آپؓ فرماتی ہیں ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا میں نے کہا یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی دی ہے۔ پھر جب حصبہ کی رات آئی تو میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! لوگ تو حج اور عمرہ (دونوں) کر کے لوٹیں گے اور میں صرف حج کرکے لوٹوں گی۔ وہ بیان فرماتی ہیں آپؐ نے عبد الرحمان بن ابو بکرؓ کو ارشاد فرمایا انہوں نے مجھے اپنے اونٹ پر پیچھے بٹھا لیا۔ وہ کہتی ہیں مجھے یاد ہے میں نوجوان لڑکی تھی۔ مجھے اونگھ آجاتی تھی اور میرا چہرہ کجاوہ کی پچھلی لکڑی سے جا لگتا تھا۔ یہاں تک کہ ہم تنعیم پہنچ گئے وہاں سے میں نے عمرہ کا احرام باندھا اس عمرہ کے عوض جو لوگوں نے کیا تھا۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہم نے حج کا احرام باندھا یہانتک کہ ہم سرف (مقام) پر تھے تو میں حائضہ ہوگئی رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہی ہے مگر اس روایت میں فَکَانَ الْھَدْیُ مَعَ النَّبِیِّ ﷺ وَاَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ وَذَوِی الْیَسَارَۃِ ثُمَّ اَھَلُّوْا حِیْنَ رَاحُوْا اور وَاَنَا جَارِیَۃٌ حَدِیْثَۃُ السِّنِّ اَنْعَسُ فَیُصِیْبُ وَجْھِیْ مُؤْخِرَۃَ الرَّحْلِ کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبُو أَيُّوبَ الْغَيْلاَنِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ نَذْكُرُ إِلاَّ الْحَجَّ حَتَّى جِئْنَا سَرِفَ فَطَمِثْتُ فَدَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ " مَا يُبْكِيكِ " . فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ خَرَجْتُ الْعَامَ قَالَ " مَا لَكِ لَعَلَّكِ نَفِسْتِ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " هَذَا شَىْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لاَ تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي " . قَالَتْ فَلَمَّا قَدِمْتُ مَكَّةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ " اجْعَلُوهَا عُمْرَةً " . فَأَحَلَّ النَّاسُ إِلاَّ مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْىُ - قَالَتْ - فَكَانَ الْهَدْىُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَذَوِي الْيَسَارَةِ ثُمَّ أَهَلُّوا حِينَ رَاحُوا - قَالَتْ - فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَهَرْتُ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَفَضْتُ - قَالَتْ - فَأُتِينَا بِلَحْمِ بَقَرٍ . فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقَالُوا أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ . فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ النَّاسُ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَأَرْجِعُ بِحَجَّةٍ قَالَتْ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ فَأَرْدَفَنِي عَلَى جَمَلِهِ - قَالَتْ - فَإِنِّي لأَذْكُرُ وَأَنَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ أَنْعُسُ فَتُصِيبُ وَجْهِي مُؤْخِرَةُ الرَّحْلِ حَتَّى جِئْنَا إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَهْلَلْتُ مِنْهَا بِعُمْرَةٍ جَزَاءً بِعُمْرَةِ النَّاسِ الَّتِي اعْتَمَرُوا . وَحَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْغَيْلاَنِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - قَالَتْ لَبَّيْنَا بِالْحَجِّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا أَبْكِي . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ الْمَاجِشُونِ . غَيْرَ أَنَّ حَمَّادًا لَيْسَ فِي حَدِيثِهِ فَكَانَ الْهَدْىُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَذَوِي الْيَسَارَةِ ثُمَّ أَهَلُّوا حِينَ رَاحُوا وَلاَ قَوْلُهَا وَأَنَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ أَنْعُسُ فَتُصِيبُ وَجْهِي مُؤْخِرَةُ الرَّحْلِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی