صحیح مسلم 2113: كتاب الحج

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم احرام باندھے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج مفرد کے لئے آئے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عمرہ کے لئے آئیں جب ہم سرف مقام پر تھے تو وہ حائضہ ہوگئیں۔ جب ہم (مکہ) آگئے تو ہم نے کعبہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم میں سے جس کے ساتھ قربانی نہیں ہے وہ احرام کھول دے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے عرض کیا کون سا احرام؟ آپؐ نے فرمایا پورا احرام۔ پس ہم نے اپنی بیویوں سے تعلق قائم کیا اور ہم نے خوشبو لگائی اور اپنے (معمول کے) کپڑے پہن لئے اور ہمارے اور عرفہ کے درمیان محض چار راتیں تھیں پھر ہم نے یوم الترویہ (آٹھ ذی الحجہ کے دن) احرام باندھا۔ رسول اللہ ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو آپؐ نے انہیں روتے ہوئے پایا۔ آپؐ نے فرمایا تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا میرا یہ حال ہے کہ میں حائضہ ہوگئی ہوں اور لوگوں نے احرام کھول دیا ہے اور میں نے نہیں کھولا اور نہ ہی میں نے بیت اللہ کا طواف کیا ہے اور لوگ اب حج کے لئے جاتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ تو ایسی چیز ہے جو آدم کی بیٹیوں کے لئے اللہ نے لکھ دی ہے۔ تم غسل کرو اور حج کے لئے احرام باندھو۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور (حج کے دوران) ٹھہرنے والی جگہوں پر قیام کیا اور جب وہ طہر میں آگئیں تو انہوں نے کعبہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا تم اپنے حج اور عمرہ دونوں سے فارغ ہوگئی ہو۔ اس پر وہ کہنے لگیں یا رسولؐ اللہ! میرے دل میں یہ کھٹکتا ہے کہ میں نے (عمرے والا) بیت اللہ کا طواف نہیں کیا یہانتک کہ میں نے حج کرلیا۔ آپؐ نے فرمایا اے عبد الرحمان انہیں ساتھ لے جاؤ اور تنعیم سے عمرہ کروالاؤ اور یہ حصبہ کی رات کا واقعہ ہے۔
ایک اور روایت میں ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور آپؓ رو رہی تھیں۔ باقی روایت لیث (راوی) کی روایت کی طرح ہی ہے۔ مگر اس روایت میں لیث کی روایت کے پہلے حصے کا ذکر نہیں ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ کے حج (کے موقعہ پر) عمرہ کا احرام باندھا۔ اس روایت میں مزید یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نرم مزاج تھے جب وہ کسی چیز کی خواہش کرتیں آپؐ اسے پورا کرنے کی کوشش فرماتے۔ پس آپؐ نے ان کے ساتھ حضرت عبد الرحمان بن ابوبکرؓ کو بھیجا تو انہوں نے تنعیم سے عمرہ کا احرام باندھا۔ (راوی) ابوالزبیر کہتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب حج کرتیں تو و ہی کرتیں جو اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ (رہتے ہوئے) انہوں نے (حج میں) کیا تھا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ - عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ - رضى الله عنه - أَنَّهُ قَالَ أَقْبَلْنَا مُهِلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِحَجٍّ مُفْرَدٍ وَأَقْبَلَتْ عَائِشَةُ - رضى الله عنها - بِعُمْرَةٍ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفَ عَرَكَتْ حَتَّى إِذَا قَدِمْنَا طُفْنَا بِالْكَعْبَةِ وَالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَحِلَّ مِنَّا مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ - قَالَ - فَقُلْنَا حِلُّ مَاذَا قَالَ " الْحِلُّ كُلُّهُ " . فَوَاقَعْنَا النِّسَاءَ وَتَطَيَّبْنَا بِالطِّيبِ وَلَبِسْنَا ثِيَابَنَا وَلَيْسَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ عَرَفَةَ إِلاَّ أَرْبَعُ لَيَالٍ ثُمَّ أَهْلَلْنَا يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَائِشَةَ - رضى الله عنها - فَوَجَدَهَا تَبْكِي فَقَالَ " مَا شَانُكِ " . قَالَتْ شَانِي أَنِّي قَدْ حِضْتُ وَقَدْ حَلَّ النَّاسُ وَلَمْ أَحْلِلْ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَالنَّاسُ يَذْهَبُونَ إِلَى الْحَجِّ الآنَ . فَقَالَ " إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ أَهِلِّي بِالْحَجِّ " . فَفَعَلَتْ وَوَقَفَتِ الْمَوَاقِفَ حَتَّى إِذَا طَهَرَتْ طَافَتْ بِالْكَعْبَةِ وَالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ قَالَ " قَدْ حَلَلْتِ مِنْ حَجِّكِ وَعُمْرَتِكِ جَمِيعًا " . فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي أَنِّي لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ حَتَّى حَجَجْتُ . قَالَ " فَاذْهَبْ بِهَا يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَأَعْمِرْهَا مِنَ التَّنْعِيمِ " . وَذَلِكَ لَيْلَةَ الْحَصْبَةِ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رضى الله عنهما - يَقُولُ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَائِشَةَ - رضى الله عنها - وَهْىَ تَبْكِي . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ إِلَى آخِرِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا قَبْلَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ . وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ مَطَرٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - فِي حَجَّةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً سَهْلاً إِذَا هَوِيَتِ الشَّىْءَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ فَأَرْسَلَهَا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مِنَ التَّنْعِيمِ . قَالَ مَطَرٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ فَكَانَتْ عَائِشَةُ إِذَا حَجَّتْ صَنَعَتْ كَمَا صَنَعَتْ مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی