صحیح مسلم 2121: كتاب الحج

ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت ابن عباسؓ (حج) تمتع کی اجازت دیتے تھے اور حضرت ابن زبیرؓ اس سے منع کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے یہ بات حضرت جابر بن عبداللہؓ کے پاس بیان کی۔ انہوں نے کہا یہ روایت میرے ہاتھوں عام ہوئی ہے۔ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ (حج) تمتع کیا۔ پس جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو انہوں نے کہا یقینا اللہ تعالیٰ جو چاہتا تھا اور جیسے چاہتا تھا اپنے رسولؐ کے لئے جائز قرار دیتا تھا اور یقینا قرآن کا نزول مکمل ہو چکا ہے۔ پس تم حج اور عمرہ کو اللہ کی خاطر پورا کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو حکم دیا ہے اور ان عورتوں سے دائمی نکاح کیا کرو۔ پس ہر گز کوئی شخص میرے پاس نہیں لایا جائے گا جس نے کسی عورت سے وقتی نکاح کیا ہوا ہو مگر میں اسے سنگسار کر دوں گا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ تم اپنے حج کو اپنے عمرہ سے جدا کرو کیونکہ یہ تمہارے حج کو زیادہ مکمل کرنے کا ذریعہ ہے اور تمہارے عمرہ کو زیادہ مکمل کرنے والا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِالْمُتْعَةِ وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَنْهَى عَنْهَا قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ عَلَى يَدَىَّ دَارَ الْحَدِيثُ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَلَمَّا قَامَ عُمَرُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ يُحِلُّ لِرَسُولِهِ مَا شَاءَ بِمَا شَاءَ وَإِنَّ الْقُرْآنَ قَدْ نَزَلَ مَنَازِلَهُ فَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ وَأَبِتُّوا نِكَاحَ هَذِهِ النِّسَاءِ فَلَنْ أُوتَى بِرَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةً إِلَى أَجَلٍ إِلاَّ رَجَمْتُهُ بِالْحِجَارَةِ . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَافْصِلُوا حَجَّكُمْ مِنْ عُمْرَتِكُمْ فَإِنَّهُ أَتَمُّ لِحَجِّكُمْ وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِكُمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی