صحیح مسلم 2139

وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الْعَلاَءِ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ إِنِّي لأُحَدِّثُكَ بِالْحَدِيثِ الْيَوْمَ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهِ بَعْدَ الْيَوْمِ وَاعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ أَعْمَرَ طَائِفَةً مِنْ أَهْلِهِ فِي الْعَشْرِ فَلَمْ تَنْزِلْ آيَةٌ تَنْسَخُ ذَلِكَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّى مَضَى لِوَجْهِهِ ارْتَأَى كُلُّ امْرِئٍ بَعْدُ مَا شَاءَ أَنْ يَرْتَئِيَ . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ كِلاَهُمَا عَنْ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ فِي رِوَايَتِهِ ارْتَأَى رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ . يَعْنِي عُمَرَ .

مطرّف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے حضرت عمران بن حُصینؓ نے کہا آج میں تمہیں ایک بات بتانے لگا ہوں کسی وقت اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعہ سے فائدہ دے گا۔ جان لو کہ رسول اللہﷺ نے اپنے گھر والوں میں سے ایک گروہ کو (ذوالحجہ کے پہلے) دس دن میں عمرہ کروایا پھر اُسے منسوخ کرنے کی کوئی آیت بھی نازل نہ ہوئی اور آپؐ نے بھی اس سے منع نہیں فرمایا یہانتک کہ آپؐ نے وفات پائی۔ بعد میں ہر شخص نے جو چاہا رائے قائم کرلی۔
حاتم کی روایت میں (ارْتَأَی کُلُّ امْرِیٍٔ بَعْدُ مَا شَائَ أَنْ یَرْتَئِیَ کی بجائے) ارْتَأَی رَجُلٌ بَرَأْیِہِ مَا شَائَ یَعْنِی عُمَر کے الفاظ ہیں یعنی ایک شخص نے جو چاہا رائے قائم کرلی۔ ان کی مراد حضرت عمرؓ سے تھی۔

کتاب 15: كتاب الحج

10 von 10 heute frei