صحیح مسلم 2144: كتاب الحج

حضرت عمران بن حصینؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی کتاب میں متعہ کی آیت _ ان کی مراد حجِ تمتع کی آیت سے تھی _ اتری اور رسول اللہﷺ نے ہمیں اس کا حکم دیا۔ پھر کوئی آیت ایسی نازل نہیں ہوئی جو حج تمتع کی آیت کو منسوخ کرتی اور نہ ہی رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا یہانتک کہ آپؐ فوت ہوگئے۔ بعد میں ایک شخص نے جو چاہا اپنی رائے سے کہا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی معیّت میں یہ (حج تمتع) کیا تھا۔ اس روایت میں راوی نے ’’أَمَرَنَا بِہَا‘‘ کے الفاظ بیان نہیں کئے۔

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ نَزَلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللَّهِ - يَعْنِي مُتْعَةَ الْحَجِّ - وَأَمَرَنَا بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ لَمْ تَنْزِلْ آيَةٌ تَنْسَخُ آيَةَ مُتْعَةِ الْحَجِّ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى مَاتَ . قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ بَعْدُ مَا شَاءَ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عِمْرَانَ الْقَصِيرِ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ . بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يَقُلْ وَأَمَرَنَا بِهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی