صحیح مسلم 2147: كتاب الحج

حضرت عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہؓ نے کہا کہ یا رسولؐ اللہ! کیا بات ہے کہ لوگوں نے احرام کھول دئیے ہیں اور آپؐ نے اپنے عمرہ کے بعد احرام نہیں کھولا؟ آپؐ نے فرمایا میں نے سر کے بالوں کو جما لیا تھا اور قربانی کو قلادہ پہنا دیا۔ پس میں احرام نہیں کھولوں گا یہان تک کہ قربانی کرلوں۔
ایک اور روایت میں (لَمْ تَحْلِلْ کے بجائے) مَالَکَ لَمْ تَحِلَّ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ حَفْصَةَ - رضى الله عنهم - زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ قَالَ " إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلاَ أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ - رضى الله عنهم - قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ لَمْ تَحِلَّ بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی