صحیح مسلم 2160: كتاب الحج
حضرت اسماءؓ بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں ہم احرام باندھ کر نکلے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے ساتھ قربانی ہو وہ اپنا احرام باندھے رکھے اور جس کے ساتھ قربانی نہیں وہ احرام کھول دے۔ حضرت زبیرؓ کے ساتھ قربانی تھی انہوں نے احرام نہ کھولا۔ میرے پاس قربانی نہیں تھی اس لئے میں نے احرام کھول دیا۔ میں نے اپنے کپڑے پہنے، پھر میں نکلی اور (اپنے شوہر) حضرت زبیرؓ کے ساتھ بیٹھ گئی۔ انہوں نے کہا میرے پاس سے اُٹھ جاؤ۔ میں نے کہا کیا تم ڈرتے ہو کہ میں تم پر کود پڑوں گی۔
ایک اور روایت میں حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کا احرام باندھ کر آئے۔۔۔ باقی روایت ابن جریج کی روایت کے مطابق ہے سوائے اس کے کہ اس میں (قُوْمِیْ عَنِّی کی بجائے) اِسْتَرْخِیْ عَنِّیْ اِسْتَرْخِیْ عَنِّیْ کے الفاظ ہیں یعنی مجھ سے دو ر ہو جاؤ۔ مجھ سے دو ر ہو جاؤ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رضى الله عنهما - قَالَتْ خَرَجْنَا مُحْرِمِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْىٌ فَلْيَقُمْ عَلَى إِحْرَامِهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ فَلْيَحْلِلْ " . فَلَمْ يَكُنْ مَعِي هَدْىٌ فَحَلَلْتُ وَكَانَ مَعَ الزُّبَيْرِ هَدْىٌ فَلَمْ يَحْلِلْ . قَالَتْ فَلَبِسْتُ ثِيَابِي ثُمَّ خَرَجْتُ فَجَلَسْتُ إِلَى الزُّبَيْرِ فَقَالَ قُومِي عَنِّي . فَقُلْتُ أَتَخْشَى أَنْ أَثِبَ عَلَيْكَ. وَحَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رضى الله عنهما - قَالَتْ قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ اسْتَرْخِي عَنِّي اسْتَرْخِي عَنِّي . فَقُلْتُ أَتَخْشَى أَنْ أَثِبَ عَلَيْكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج