صحیح مسلم 2162: كتاب الحج

مُسْلِم قُرِّی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حج تمتع کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے اس کی اجازت دی جبکہ حضرت ابن زبیرؓ اس سے منع کرتے تھے۔ انہوں نے کہا یہ حضرت ابن زبیرؓ کی والدہ موجود ہیں۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اس کی اجازت دی تھی۔ تم ان کے پاس جاکر خود ان سے پوچھ لو۔ راوی کہتے ہیں ہم ان کے پاس گئے تو کیا دیکھا کہ وہ بھاری بھرکم نابینا خاتون ہیں۔ وہ کہنے لگیں رسول اللہﷺ نے اس کی اجازت دی تھی۔
ایک اور روایت شعبہ سے اسی طرح مروی ہے مگر (راوی) عبدالرحمٰن کی روایت میں ’’اَلْمُتْعَۃُ‘‘ کا لفظ تو ہے مگر اس میں ’’مُتْعَۃُ الْحَج‘‘ کے الفاظ نہیں جبکہ (راوی) ابن جعفر کہتے ہیں کہ مسلم (ِقُرِّی) نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اس سے مراد ’’مُتْعَۃُ الْحَج‘‘ ہے یا ’’مُتْعَۃُ النِّسَاء‘‘ ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُسْلِمٍ الْقُرِّيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ فَرَخَّصَ فِيهَا وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَنْهَى عَنْهَا فَقَالَ هَذِهِ أُمُّ ابْنِ الزُّبَيْرِ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ فِيهَا فَادْخُلُوا عَلَيْهَا فَاسْأَلُوهَا قَالَ فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا فَإِذَا امْرَأَةٌ ضَخْمَةٌ عَمْيَاءُ فَقَالَتْ قَدْ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِيهَا . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فَأَمَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَفِي حَدِيثِهِ الْمُتْعَةُ وَلَمْ يَقُلْ مُتْعَةُ الْحَجِّ . وَأَمَّا ابْنُ جَعْفَرٍ فَقَالَ قَالَ شُعْبَةُ قَالَ مُسْلِمٌ لاَ أَدْرِي مُتْعَةُ الْحَجِّ أَوْ مُتْعَةُ النِّسَاءِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی