صحیح مسلم 2163: كتاب الحج
مُسْلِم قُرِّی بیان کرتے ہیں انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ نبیﷺ نے عمرہ کا احرام باندھا اور آپؐ کے صحابہ نے حج کا۔ پھر نہ تو نبیﷺ نے احرام کھولا اور نہ ہی آپؐ کے صحابہ میں سے انہوں نے جو قربانی لائے تھے (احرام کھولا)۔ ان کے علاوہ باقی سب نے احرام کھول دیا۔
طلحہ بن عبید اللہ ان لوگوں میں سے تھے جو قربانی ساتھ لائے تھے انہوں نے بھی احرام نہیں کھولا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ ان میں سے جن کے پاس قربانی نہیں تھی (وہ) طلحہ بن عبید اللہ اور ایک دوسرا شخص تھا۔ پس ان دونوں نے احرام کھول دیا۔
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ الْقُرِّيُّ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - يَقُولُ أَهَلَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِعُمْرَةٍ وَأَهَلَّ أَصْحَابُهُ بِحَجٍّ فَلَمْ يَحِلَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ مَنْ سَاقَ الْهَدْىَ مِنْ أَصْحَابِهِ وَحَلَّ بَقِيَّتُهُمْ فَكَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فِيمَنْ سَاقَ الْهَدْىَ فَلَمْ يَحِلَّ . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَكَانَ مِمَّنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ الْهَدْىُ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَجُلٌ آخَرُ فَأَحَلاَّ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی