صحیح مسلم 2203: كتاب الحج

ابو طفیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا بیت اللہ کے تین چکروں میں دوڑنے اور چار چکروں میں عام رفتار سے چلنے کے بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے کیا یہ سنت ہے؟ کیونکہ آپ کی قوم کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے کہا وہ درست بھی کہتے ہیں اور غلط بھی۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا آپ کی اس بات کا کیا مطلب ہوا کہ انہوں نے درست بھی کہا ہے اور غلط بھی کہا ہے؟ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ مکّہ تشریف لائے تو مشرکوں نے کہا کہ محمدؐ اور آپؐ کے ساتھی کمزوری کی وجہ سے بیت اللہ کا طواف نہیں کرسکیں گے وہ آپؐ سے حسد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا اس پر رسول اللہﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ تین (چکر) دوڑ کر لگائیں اور چار عام رفتار سے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان سے کہا مجھے صفا اور مروہ کے درمیان سوار ہوکر طواف کرنے کے بارہ میں بتائیں۔ کیا یہ سنت ہے؟ کیونکہ آپ کی قوم کے لوگ اسے سنت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا انہوں نے درست کہا اور غلط کہا ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا آپ کی اس بات کا کیا مطلب ہے کہ انہوں نے درست کہا ہے اور غلط کہا ہے۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ (کی زیارت) کے لئے لوگ بھاری تعداد میں آگئے۔ وہ کہتے تھے یہ محمدؐ ہیں۔ یہ محمدؐ ہیں۔ یہاں تک کہ جوان لڑکیاں بھی گھروں سے نکل آئیں۔ انہوں نے کہا اور رسول اللہﷺ کے لئے لوگوں کو مار کر ہٹایا نہیں جاتا تھا۔ جب آپؐ پر لوگوں کا ہجوم ہوا تو آپؐ سوار ہو گئے مگر چلنا اور سعی کرنا افضل ہے۔
ایک اور روایت میں ہے اہلِ مکہ حسد کرنے والے لوگ تھے اور اس روایت میں یَحْسُدُوْنَہُ کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَرَأَيْتَ هَذَا الرَّمَلَ بِالْبَيْتِ ثَلاَثَةَ أَطْوَافٍ وَمَشْىَ أَرْبَعَةِ أَطْوَافٍ أَسُنَّةٌ هُوَ فَإِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ سُنَّةٌ . قَالَ فَقَالَ صَدَقُوا وَكَذَبُوا . قَالَ قُلْتُ مَا قَوْلُكَ صَدَقُوا وَكَذَبُوا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدِمَ مَكَّةَ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ إِنَّ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ لاَ يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَطُوفُوا بِالْبَيْتِ مِنَ الْهُزَالِ وَكَانُوا يَحْسُدُونَهُ . قَالَ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَرْمُلُوا ثَلاَثًا وَيَمْشُوا أَرْبَعًا . قَالَ قُلْتُ لَهُ أَخْبِرْنِي عَنِ الطَّوَافِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا أَسُنَّةٌ هُوَ فَإِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ سُنَّةٌ . قَالَ صَدَقُوا وَكَذَبُوا . قَالَ قُلْتُ وَمَا قَوْلُكَ صَدَقُوا وَكَذَبُوا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَثُرَ عَلَيْهِ النَّاسُ يَقُولُونَ هَذَا مُحَمَّدٌ هَذَا مُحَمَّدٌ . حَتَّى خَرَجَ الْعَوَاتِقُ مِنَ الْبُيُوتِ . قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يُضْرَبُ النَّاسُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلَمَّا كَثُرَ عَلَيْهِ رَكِبَ وَالْمَشْىُ وَالسَّعْىُ أَفْضَلُ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَكَانَ أَهْلُ مَكَّةَ قَوْمَ حَسَدٍ . وَلَمْ يَقُلْ يَحْسُدُونَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی