صحیح مسلم 2257: كتاب الحج

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ مزدلفہ کی رات حضرت سودہؓ نے رسول اللہﷺ سے اجازت چاہی کہ وہ آپؐ سے پہلے اور لوگوں کے ہجوم سے پہلے پہلے واپس (منٰی) روانہ ہو جائیں اور وہ بھاری بھرکم خاتون تھیں۔
قاسم کہتے ہیں الثبطہ کے معنے ہیں (الثقیلۃ) بھاری بھرکم۔ وہ کہتے ہیں (حضرت عائشہؓ نے فرمایا) آپؐ نے انہیں اجازت دے دی۔ وہ آپؐ کی روانگی سے پہلے چلی گئیں اور ہمیں آپؐ نے روک لیا یہانتک کہ صبح ہوگئی۔ پھر ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے۔
اگر میں نے (بھی) رسول اللہﷺ سے اجازت لے لی ہوتی جیسا کہ حضرت سودہؓ نے اجازت لی تھی اور میں آپ کی اجازت سے روانہ ہو جاتی تو مجھے آپ کے ساتھ ہونے کی خوشی سے یہ بات زیادہ پسند آتی۔

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ - يَعْنِي ابْنَ حُمَيْدٍ - عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتِ اسْتَأْذَنَتْ سَوْدَةُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ تَدْفَعُ قَبْلَهُ وَقَبْلَ حَطْمَةِ النَّاسِ وَكَانَتِ امْرَأَةً ثَبِطَةً - يَقُولُ الْقَاسِمُ وَالثَّبِطَةُ الثَّقِيلَةُ - قَالَ فَأَذِنَ لَهَا فَخَرَجَتْ قَبْلَ دَفْعِهِ وَحَبَسَنَا حَتَّى أَصْبَحْنَا فَدَفَعْنَا بِدَفْعِهِ وَلأَنْ أَكُونَ اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَمَا اسْتَأْذَنَتْهُ سَوْدَةُ فَأَكُونَ أَدْفَعُ بِإِذْنِهِ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ مَفْرُوحٍ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی