صحیح مسلم 2260: كتاب الحج
حضرت اسماءؓ کے آزاد کردہ غلام عبداللہ کہتے ہیں مجھے حضرت اسماءؓ نے جبکہ وہ مزدلفہ والے گھر کے پاس ٹھہری ہوئی تھیں کہا کیا چاند چھپ گیا ہے؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے کچھ دیر نماز پڑھی۔ پھر پوچھا اے بیٹے! کیا چاند چھپ گیا ہے؟ میں نے کہا ہاں وہ کہنے لگیں میری سواری لے چلو۔ پھر ہم نے کوچ کیا یہا ں تک کہ جمرہ کو کنکریاں ماریں۔ پھر اپنے پڑا ؤ کی جگہ میں نماز پڑھی۔ میں نے ان سے کہا اے بی بی! ہم کچھ اندھیرے ہی چلے آئے۔ وہ کہنے لگیں ہر گز نہیں، اے میرے بیٹے! نبیﷺ نے عورتوں کو (اس کی) رخصت دی ہے۔
ایک اور روایت میں (قَالَتْ کَلَّا أَیْ بُنَیَّ اِنَّ النَّبِیَّﷺ أَذِنَ لِلظُّعُنِ کی بجائے) قَالَتْ لَا أَیْ بُنَیَّ اِنَّ النَّبِیَّﷺ أَذِنَ لِظُعُنِہِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ مَوْلَى أَسْمَاءَ قَالَ قَالَتْ لِي أَسْمَاءُ وَهْىَ عِنْدَ دَارِ الْمُزْدَلِفَةِ هَلْ غَابَ الْقَمَرُ قُلْتُ لاَ . فَصَلَّتْ سَاعَةً ثُمَّ قَالَتْ يَا بُنَىَّ هَلْ غَابَ الْقَمَرُ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَتِ ارْحَلْ بِي . فَارْتَحَلْنَا حَتَّى رَمَتِ الْجَمْرَةَ ثُمَّ صَلَّتْ فِي مَنْزِلِهَا فَقُلْتُ لَهَا أَىْ هَنْتَاهْ لَقَدْ غَلَّسْنَا . قَالَتْ كَلاَّ أَىْ بُنَىَّ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَذِنَ لِلظُّعُنِ . وَحَدَّثَنِيهِ عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي رِوَايَتِهِ قَالَتْ لاَ أَىْ بُنَىَّ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَذِنَ لِظُعُنِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی