صحیح مسلم 2270: كتاب الحج

عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہؓ کے ساتھ حج کیا۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے جمرہ کو سات کنکر مارے۔ انہوں نے بیت اللہ کو اپنے بائیں اور منٰی کو اپنے دائیں رکھا اور کہا یہی اُن کے کھڑا ہونے کی جگہ ہے جن پر سورۃ بقرہ اُتری۔
ایک اور روایت میں (حضرت عبداللہؓ کے بارہ میں) فَلَمَّا اَتٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ حَجَّ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فَرَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ وَجَعَلَ الْبَيْتَ عَنْ يَسَارِهِ وَمِنًى عَنْ يَمِينِهِ وَقَالَ هَذَا مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ . وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَلَمَّا أَتَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی