صحیح مسلم 2284: كتاب الحج

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ منٰی پہنچے اور جمرہ کے پاس آئے، اسے کنکر مارے، پھر منٰی میں اپنی جائے قیام پر تشریف لائے اور قربانی کی۔ پھر حجّام سے فرمایا (بال) کاٹو اور آپؐ نے اپنے (سر کے) دائیں جانب اشارہ کیا۔ پھر بائیں طرف اشارہ کیا پھر آپؐ وہ (بال) لوگوں کو دینے لگے۔
ابو بکر اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ آپؐ نے حجّام سے کہا یہاں سے (بال) لو اور اپنے ہاتھ سے دائیں جانب اس طرح اشارہ کیا اور اپنے بال ان لوگوں میں تقسیم فرمائے جو آپؐ کے قریب تھے۔ وہ کہتے ہیں پھر آپؐ نے حجّام کو بائیں طرف اشارہ کیا تو اس نے آپؐ کے بال مونڈے۔ آپؐ نے وہ امّ سلیم کو عطا فرمائے۔
ابو کریب کی روایت میں ہے کہ (راوی) نے کہا اس (حجام) نے دائیں طرف سے (کاٹنا) شروع کیا پھر آپؐ نے انہیں ایک ایک دو دو (بال) لوگوں میں تقسیم کئے پھر آپؐ نے بائیں طرف اشارہ فرمایا تو اس (حجام) نے ایسا ہی کیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا یہاں ابو طلحہ ہے؟ پھر آپؐ نے وہ ابو طلحہؓ کو دے دئیے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَى مِنًى فَأَتَى الْجَمْرَةَ فَرَمَاهَا ثُمَّ أَتَى مَنْزِلَهُ بِمِنًى وَنَحَرَ ثُمَّ قَالَ لِلْحَلاَّقِ " خُذْ " . وَأَشَارَ إِلَى جَانِبِهِ الأَيْمَنِ ثُمَّ الأَيْسَرِ ثُمَّ جَعَلَ يُعْطِيهِ النَّاسَ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَمَّا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ فِي رِوَايَتِهِ لِلْحَلاَّقِ " هَا " . وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْجَانِبِ الأَيْمَنِ هَكَذَا فَقَسَمَ شَعَرَهُ بَيْنَ مَنْ يَلِيهِ - قَالَ - ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْحَلاَّقِ وَإِلَى الْجَانِبِ الأَيْسَرِ فَحَلَقَهُ فَأَعْطَاهُ أُمَّ سُلَيْمٍ . وَأَمَّا فِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ قَالَ فَبَدَأَ بِالشِّقِّ الأَيْمَنِ فَوَزَّعَهُ الشَّعَرَةَ وَالشَّعَرَتَيْنِ بَيْنَ النَّاسِ ثُمَّ قَالَ بِالأَيْسَرِ فَصَنَعَ بِهِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ " هَا هُنَا أَبُو طَلْحَةَ " . فَدَفَعَهُ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی