صحیح مسلم 2334: كتاب الحج

موسیٰ بن سلمہ ا لہذلی بیان کرتے ہیں میں اور سنان بن سلمہ عمرہ کرنے گئے اور سنان اپنے ساتھ ایک جانور لے کر چلے جسے وہ ہانک رہے تھے۔ وہ راستہ میں ہی تھک کر رہ گیا اور یہ اس کی حالت سے عاجز ہوگئے کہ اگر یہ بالکل ہی رہ گیا تو وہ اسے کیسے لے جائیں گے اور انہوں نے کہا اگر میں شہر پہنچا تو اس کے بارہ میں اچھی طرح معلوم کروں گا۔ وہ کہتے ہیں جب دن چڑھا اور ہم بطحاء میں اترے تو انہوں نے کہا حضرت ابن عباسؓ کے پاس چلو، ہم ان سے بات کریں۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے انہیں اپنی قربانی کے جانور کی حالت بتائی۔ وہ کہنے لگے تم (حسنِ اتفاق سے) ایک باخبر آدمی کے پاس آئے ہو۔ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کے ساتھ سولہ 16 اونٹ روانہ کئے اور ان کی نگرانی اس کے سپرد کی۔ راوی کہتے ہیں وہ چلا گیا پھر واپس آیا اور کہا یا رسولؐ اللہ! اگر ان میں سے کوئی تھک کر رہ جائے تو میں کیا کروں؟ آپؐ نے فرمایا اسے ذبح کرو، پھر اس کی (علامت کے طور پر) جوتے اس کے خون سے رنگین کرو اور پھر اس (خون) کو اس کے پہلو پر (بھی) لگا دو اور پھر تم اور تمہارے ساتھیوں کے اہل میں سے کوئی اس میں سے نہ کھائے۔
ایک اور روایت میں (بِسِتَّ عَشْرَۃَ کی بجائے) بِثَمَانَ عَشْرَۃً یعنی اٹھارہ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ سَلَمَةَ الْهُذَلِيُّ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَسِنَانُ بْنُ سَلَمَةَ مُعْتَمِرَيْنِ قَالَ وَانْطَلَقَ سِنَانٌ مَعَهُ بِبَدَنَةٍ يَسُوقُهَا فَأَزْحَفَتْ عَلَيْهِ بِالطَّرِيقِ فَعَيِيَ بِشَأْنِهَا إِنْ هِيَ أُبْدِعَتْ كَيْفَ يَأْتِي بِهَا . فَقَالَ لَئِنْ قَدِمْتُ الْبَلَدَ لأَسْتَحْفِيَنَّ عَنْ ذَلِكَ . قَالَ فَأَضْحَيْتُ فَلَمَّا نَزَلْنَا الْبَطْحَاءَ قَالَ انْطَلِقْ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ نَتَحَدَّثْ إِلَيْهِ . قَالَ فَذَكَرَ لَهُ شَأْنَ بَدَنَتِهِ . فَقَالَ عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِسِتَّ عَشْرَةَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ وَأَمَّرَهُ فِيهَا - قَالَ - فَمَضَى ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا أُبْدِعَ عَلَىَّ مِنْهَا قَالَ " انْحَرْهَا ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَيْهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اجْعَلْهُ عَلَى صَفْحَتِهَا وَلاَ تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ بِثَمَانَ عَشْرَةَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَ الْحَدِيثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی