صحیح مسلم 2339: كتاب الحج
ابو سلمہ اور عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں حضرت صفیہؓ بنتِ حُیَی کو طواف افاضہ کے بعد حیض آگیا۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے ان کے حیض کا رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے؟ وہ کہتی ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! وہ واپس آچکی ہیں اور طوافِ بیت اللہ کر چکی ہیں اور طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تو پھر وہ روانہ ہوں۔
ایک اور روایت میں (قَالَتْ حَاضَتْ صَفِیَّۃُ بِنْتِ حُیَیٍّ بَعْدَ مَا اَفَاضَتْ کی بجائے) طَمِسَتْ صَفِیَّۃُ بِنْتِ حُیَیٍّ زَوْجِ النَّبِیِّﷺ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ بَعْدَ مَا اَفَاضَتْ طَاھِرًا کے الفاظ ہیں۔ یعنی نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت صفیہؓ بنتِ حُیَی حَجۃ الوداع میں طوافِ افاضہ جو انہوں نے پاک حالت میں کیا حائضہ ہو گئی۔ اسی طرح ایک روایت میں (ذَکَرَتْ حَیْضَتَہَا کی بجائے) اِنَّہَا ذَکَرَتْ لِرَسُوْلِ اللّٰہِﷺ اَنَّ صَفِیَّۃَ قَدْ حَاضَتْ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىٍّ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ - قَالَتْ عَائِشَةُ - فَذَكَرْتُ حِيضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَحَابِسَتُنَا هِيَ " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَفَاضَتْ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ الإِفَاضَةِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلْتَنْفِرْ" . حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَتْ طَمِثَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىٍّ زَوْجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ طَاهِرًا بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ كُلُّهُمْ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ صَفِيَّةَ قَدْ حَاضَتْ . بِمَعْنَى حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج