صحیح مسلم 2354: كتاب الحج
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم نہیں جانتیں کہ جب تمہاری قوم نے خانہ کعبہ تعمیر کیا تو وہ اسے ابراہیمؑ کی پوری بنیادوں پر تعمیر سے قاصر رہے۔ وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ اسے ابراہیمؑ کی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر نہیں کریں گے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تمہاری قوم کفر سے نئی نئی نہ آئی ہوتی تو میں ضرور ایسا کرتا۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے تھے اگر یہ بات حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی تو میرا خیال ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں رکنوں کو جو حطیم کے قریب ہیں کو چھونا صرف اس لئے چھوڑ دیا تھا کہ بیت اللہ ابراہیمی بنیادوں پر مکمل نہیں کیا گیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ قَوْمَكِ حِينَ بَنَوُا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْلاَ حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَفَعَلْتُ " . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا أُرَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَرَكَ اسْتِلاَمَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلاَّ أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی