صحیح مسلم 2358: كتاب الحج
عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ حارث بن عبداللہ، عبدالملک بن مروان کی خلافت کے زمانہ میں ان کے پاس آیا۔ عبدالملک نے کہا میرا خیال نہیں کہ ابو خُبَیب یعنی ابن زبیرؓ نے حضرت عائشہؓ سے وہ سنا جس کا وہ دعویٰ کرتے تھے کہ انہوں نے ان سے سنا ہے۔ حارث نے کہا کیوں نہیں ! میں نے خود اُن (حضرت عائشہؓ) سے یہ بات سنی ہے۔ اس (عبدالملک) نے کہا تم نے انہیں کیا کہتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا وہ فرماتی تھیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تمہاری قوم نے بیت اللہ کی عمارت کو چھوٹا کر دیا تھا اور اگر وہ نئے نئے شرک سے نہ آئے ہوتے تو جو حصہ انہوں نے اس (بیت اللہ) سے چھوڑا تھا میں اُسے واپس لوٹا دیتا۔ پس اگر تمہاری قوم کی میرے بعد یہ رائے ہو کہ وہ اسے بنالیں تو تم آؤ تاکہ جو انہوں نے اس سے چھوڑا ہے میں تمہیں دکھاؤں۔ چنانچہ آپؐ نے ان کو قریبًا سات ہاتھ جگہ دکھائی۔ یہ روایت عبداللہ بن عبید کی ہے۔ ولید بن عطاء کی روایت میں مزید کہا ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میں اس کے دو دروازے بناتا جو زمین کے ساتھ لگے ہوں۔ ایک مشرق کی طرف اور ایک مغرب کی طرف اور کیا تم جانتی ہو کہ تمہاری قوم نے اس کا دروازہ اونچا کیوں رکھا تھا؟ آپؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا تکبر اور طاقت کے اظہار کے طور پر کہ اس میں وہی داخل ہو جسے وہ چاہیں اور جب کوئی شخص اس میں داخل ہونے لگتا تو وہ اسے چڑھنے دیتے یہانتک کہ جب وہ داخل ہونے کے قریب ہوتا اسے دھکا دیتے اور وہ گِر جاتا۔
عبدالملک نے حارث سے کہا تم نے خود اُن (حضرت عائشہؓ) کو یہ کہتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا ہاں۔ راوی کہتے ہیں پھر کچھ دیر عبدالملک اپنے سونٹے کے ساتھ زمین کو کریدتا رہا پھر کہا میرا دل کرتا ہے کہ میں نے اس کو اور جو بوجھ اس نے اٹھایا ہے اس کو چھوڑ دیا ہوتا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ وَالْوَلِيدَ بْنَ عَطَاءٍ يُحَدِّثَانِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدٍ وَفَدَ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فِي خِلاَفَتِهِ فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ مَا أَظُنُّ أَبَا خُبَيْبٍ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ مَا كَانَ يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهَا . قَالَ الْحَارِثُ بَلَى أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْهَا . قَالَ سَمِعْتَهَا تَقُولُ مَاذَا قَالَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ قَوْمَكِ اسْتَقْصَرُوا مِنْ بُنْيَانِ الْبَيْتِ وَلَوْلاَ حَدَاثَةُ عَهْدِهِمْ بِالشِّرْكِ أَعَدْتُ مَا تَرَكُوا مِنْهُ فَإِنْ بَدَا لِقَوْمِكِ مِنْ بَعْدِي أَنْ يَبْنُوهُ فَهَلُمِّي لأُرِيَكِ مَا تَرَكُوا مِنْهُ " . فَأَرَاهَا قَرِيبًا مِنْ سَبْعَةِ أَذْرُعٍ . هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ وَزَادَ عَلَيْهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَطَاءٍ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَلَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ مَوْضُوعَيْنِ فِي الأَرْضِ شَرْقِيًّا وَغَرْبِيًّا وَهَلْ تَدْرِينَ لِمَ كَانَ قَوْمُكِ رَفَعُوا بَابَهَا " . قَالَتْ قُلْتُ لاَ . قَالَ " تَعَزُّزًا أَنْ لاَ يَدْخُلَهَا إِلاَّ مَنْ أَرَادُوا فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا هُوَ أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَهَا يَدْعُونَهُ يَرْتَقِي حَتَّى إِذَا كَادَ أَنْ يَدْخُلَ دَفَعُوهُ فَسَقَطَ " . قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ لِلْحَارِثِ أَنْتَ سَمِعْتَهَا تَقُولُ هَذَا قَالَ نَعَمْ. قَالَ فَنَكَتَ سَاعَةً بِعَصَاهُ ثُمَّ قَالَ وَدِدْتُ أَنِّي تَرَكْتُهُ وَمَا تَحَمَّلَ. وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ بَكْرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج