صحیح مسلم 2360: كتاب الحج
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں میں نے رسول اللہﷺ سے حطیم کے بارہ میں پوچھا کہ کیا وہ بیت اللہ کا حصہ ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ میں نے عرض کیا تو انہوں نے اسے بیت اللہ میں کیوں شامل نہیں کیا؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہو گیا تھا۔ میں نے کہا اس کے دروازہ کے اونچا ہونے کی کیا وجہ ہے؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری قوم نے یہ کیا ہے تاکہ وہ جسے چاہیں داخل کریں اور جسے چاہیں روک دیں۔ اگر تمہاری قوم جاہلیت سے نئی نئی نہ آئی ہوتی اور مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ ان کے دل اوپرا جانیں گے تو میری رائے تھی کہ حطیم کو بیت اللہ میں داخل کر دوں اور اس کے دروازے کو زمین کے ساتھ لگا دوں۔
ایک اور روایت حضرت عائشہؓ سے مروی ہے اس میں جدر کے بجائے حجر کا لفظ ہے اور اسی طرح یہ بات بھی بیان ہے کہ میں نے پوچھا اس کا دروازہ کیوں بلند ہے اس پر سیڑھی کے بغیر چڑھا نہیں جا سکتا۔۔۔ اور اَخَافُ اَنْ تُنْکِرَ قُلُوْبُہُمْ کی بجائے مَخَافَۃَ اَنْ تَنْفِرَ قُلُوْبُہُمْ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ قَالَ " نَعَمْ " . قُلْتُ فَلِمَ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ قَالَ " إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ " . قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قَالَ " فَعَلَ ذَلِكِ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا وَلَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافَ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ لَنَظَرْتُ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِي الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْزِقَ بَابَهُ بِالأَرْضِ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مُوسَى - حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْحِجْرِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي الأَحْوَصِ وَقَالَ فِيهِ فَقُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا لاَ يُصْعَدُ إِلَيْهِ إِلاَّ بِسُلَّمٍ وَقَالَ " مَخَافَةَ أَنْ تَنْفِرَ قُلُوبُهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج