صحیح مسلم 2369: كتاب الحج
قزعہ حضرت ابو سعیدؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں (قزعہ) نے کہا میں نے ان (ابو سعیدؓ) سے ایک حدیث سنی جو مجھے بہت پسند آئی۔ میں نے ان سے کہا کیا آپ نے خود یہ (حدیث) رسول اللہﷺ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا کیا میں رسول اللہﷺ پر وہ بات کہوں گا جو میں نے آپؐ سے نہیں سنی؟ وہ کہنے لگے میں نے آپؐ کو فرماتے سنا رسول اللہﷺ نے فرمایا (بطور خاص) سفر نہ کرو سوائے تین مساجد کی طرف۔ میری یہ مسجد اور مسجدِ حرام اور مسجدِ اقصیٰ۔ اور میں نے آپؐ سے یہ بھی سنا۔ آپؐ نے فرمایا کوئی عورت کبھی بھی دو دن کا سفر نہ کرے مگر اس کے ساتھ اس کا محرم یا اس کا خاوند ہو۔
ایک اور روایت حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ سے چار باتیں سنیں جو مجھے بہت پسند آئیں اور بہت اچھی لگیں۔ آپؐ نے منع فرمایا کہ عورت دو دن کا سفر کرے سوائے اس کے کہ اس کے ساتھ اس کا خاوند ہو یا محرم ہو باقی روایت پہلی کے مطابق ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ - وَهُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ - عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ مِنْهُ حَدِيثًا فَأَعْجَبَنِي فَقُلْتُ لَهُ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَأَقُولُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا لَمْ أَسْمَعْ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلاَّ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْمَسْجِدِ الأَقْصَى " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " لاَ تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا أَوْ زَوْجُهَا " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ قَزَعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْبَعًا فَأَعْجَبْنَنِي وَآنَقْنَنِي نَهَى أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ إِلاَّ وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ . وَاقْتَصَّ بَاقِيَ الْحَدِيثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج