صحیح مسلم 2377: كتاب الحج

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں میں نے نبیﷺ کو خطبہ دیتے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت میں نہ رہے سوائے اس کے کہ اس کے ساتھ اس کا محرم رشتہ دار ہو۔ اور نہ کوئی عورت سفر کرے مگر محرم رشتہ دار کے ساتھ۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میری بیوی حج کے ارادہ سے نکلی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھا گیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔
ایک اور ایسی ہی روایت میں لَا یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ اِلَّا وَمَعَھَا ذُوْ مَحْرَمٍ کے الفاظ نہیں ہیں کہ کوئی عورت کسی مرد کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے سوائے اس کے کہ اس کے ساتھ اس کا محرم رشتہ دار ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ كِلاَهُمَا عَنْ سُفْيَانَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ يَقُولُ " لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ وَلاَ تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ " . فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً وَإِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا . قَالَ " انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - الْمَخْزُومِيُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ " لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی