صحیح مسلم 2398: كتاب الحج

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فتح کے دن (یعنی) فتحِ مکہ کے دن فرمایا اب ہجرت نہیں ہے لیکن کوشش اور نیت ہے اور جب تمہیں نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلا کرو اور فتح یعنی فتحِ مکہ کے دن فرمایا یقینا اس شہر کی حرمت اللہ تعالیٰ نے اس دن سے قائم کی ہے جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کی اس حرمت کی وجہ سے قیامت تک قابلِ احترام ہے اور کسی کے لئے بھی مجھ سے پہلے اس میں لڑائی جائز نہیں ہوئی اور میرے لئے بھی صرف دن کی ایک گھڑی جائز ہوئی اور یہ اللہ تعالیٰ کے قابلِ احترام قرار دینے کی وجہ سے قیامت تک قابلِ احترام ہے اور اس کے کانٹے نہیں کاٹے جائیں گے اور نہ اس کا شکار بھگایا جائے گا اور نہ اس کی گمشدہ چیز کوئی اٹھائے گا سوائے اس شخص کے جو اس کا اعلان کرے، نہ ہی اس کی گھاس کاٹی جائے گی۔ حضرت عباسؓ نے کہا یارسولؐ اللہ! سوائے اذخر کے کیونکہ یہ ان کے کاریگروں اور گھروں کے استعمال کے لئے ہے۔ آپؐ نے فرمایا سوائے اذخر کے۔
ایک اور روایت میں یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ کے الفاظ نہیں ہیں اور اَلْقِتَالْ کی بجائے اَلْقَتْلُ کا لفظ آیا ہے اور اسی طرح لَا یَلْتَقِطُ اِلَّا مَنْ عَرَّفَہَا کی بجائے لَا یَلْتَقِطُ لُقْطَتَہُ اِلَّا مَنْ عَرَّفَہَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ " لاَ هِجْرَةَ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا " . وَقَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ " إِنَّ هَذَا الْبَلَدَ حَرَّمَهُ اللَّهُ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ الْقِتَالُ فِيهِ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلاَّ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لاَ يُعْضَدُ شَوْكُهُ وَلاَ يُنَفَّرُ صَيْدُهُ وَلاَ يَلْتَقِطُ إِلاَّ مَنْ عَرَّفَهَا وَلاَ يُخْتَلَى خَلاَهَا " . فَقَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ الإِذْخِرَ فَإِنَّهُ لِقَيْنِهِمْ وَلِبُيُوتِهِمْ . فَقَالَ " إِلاَّ الإِذْخِرَ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ عَنْ مَنْصُورٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ " يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ " . وَقَالَ بَدَلَ الْقِتَالِ " الْقَتْلَ " . وَقَالَ " لاَ يَلْتَقِطُ لُقَطَتَهُ إِلاَّ مَنْ عَرَّفَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی