صحیح مسلم 2410: كتاب الحج

نافع بن جُبیر سے روایت ہے کہ مروان بن حکم نے لوگوں سے خطاب کیا اور مکہ اور اس کے رہنے والوں اور اس (مکہ) کی حُرمت کا ذکر کیا اور اس نے مدینہ اور اس کے رہنے والوں اور اس کی حُرمت کا ذکر نہ کیا۔ حضرت رافع بن خدیجؓ نے اس کو آواز دی اور کہا مجھے کیا ہوا ہے میں تمہیں سنتا ہوں کہ تم نے مکہ اور اس کے رہنے والوں اور اس کی حُرمت کا ذکر کیا ہے مگر تم نے مدینہ اور اس کے رہنے والوں اور اس کی حُرمت کا ذکر نہیں کیا حالانکہ رسول اللہﷺ نے اس کے دو لاوے کے میدانوں کے درمیان جو ہے اس کی حُرمت قائم فرمائی تھی اور یہ ہمارے پاس ایک خولانی چمڑے میں لکھا ہوا ہے اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں یہ پڑھ کر سنا دیتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں مروان خاموش رہا اور اس نے کہا میں نے کچھ ایسی بات سنی ہے۔

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ خَطَبَ النَّاسَ فَذَكَرَ مَكَّةَ وَأَهْلَهَا وَحُرْمَتَهَا وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَدِينَةَ وَأَهْلَهَا وَحُرْمَتَهَا فَنَادَاهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فَقَالَ مَا لِي أَسْمَعُكَ ذَكَرْتَ مَكَّةَ وَأَهْلَهَا وَحُرْمَتَهَا وَلَمْ تَذْكُرِ الْمَدِينَةَ وَأَهْلَهَا وَحُرْمَتَهَا وَقَدْ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا وَذَلِكَ عِنْدَنَا فِي أَدِيمٍ خَوْلاَنِيٍّ إِنْ شِئْتَ أَقْرَأْتُكَهُ . قَالَ فَسَكَتَ مَرْوَانُ ثُمَّ قَالَ قَدْ سَمِعْتُ بَعْضَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی