صحیح مسلم 2412: كتاب الحج
عمر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں مدینہ کے لاوے کے دو میدانوں کے درمیان جو بھی ہے اس کی حرمت قائم کرتا ہوں۔ اس کے کانٹے دار درخت بھی نہ کاٹے جائیں نہ ہی اس کا شکار مارا جائے اور فرمایا مدینہ ان کے لئے بہتر ہے اگر وہ جانتے اور کوئی شخص اس سے بے رغبتی کرتے ہوئے اسے نہیں چھوڑے گا مگر اللہ تعالیٰ اس سے بہتر شخص مدینہ میں لائے گا اور کوئی بھی شخص یہاں کی بھوک اور مشقت برداشت نہیں کرے گا مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع یا اس پر گواہ ہوں گا۔
ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کوئی شخص اہلِ مدینہ سے بُرائی کا ارادہ نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کو اس طرح آگ میں پگھلا دے گا جس طرح سیسہ پگھلتا ہے یا نمک پانی میں پگھلتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لاَبَتَىِ الْمَدِينَةِ أَنْ يُقْطَعَ عِضَاهُهَا أَوْ يُقْتَلَ صَيْدُهَا - وَقَالَ - الْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ لاَ يَدَعُهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا إِلاَّ أَبْدَلَ اللَّهُ فِيهَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ وَلاَ يَثْبُتُ أَحَدٌ عَلَى لأْوَائِهَا وَجَهْدِهَا إِلاَّ كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا أَوْ شَهِيدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ الأَنْصَارِيُّ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ . ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ " وَلاَ يُرِيدُ أَحَدٌ أَهْلَ الْمَدِينَةِ بِسُوءٍ إِلاَّ أَذَابَهُ اللَّهُ فِي النَّارِ ذَوْبَ الرَّصَاصِ أَوْ ذَوْبَ الْمِلْحِ فِي الْمَاءِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی