صحیح مسلم 2414: كتاب الحج

عبداللہ بن حنطب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے رسول اللہﷺ نے حضرت ابو طلحہؓ سے فرمایا اپنے لڑکوں میں سے میرے لئے کوئی ایک تلاش کرو جو میری خدمت کرے۔ حضرت ابو طلحہؓ مجھے اپنے پیچھے بٹھا کر لے چلے تو میں رسول اللہﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا جب بھی آپؐ (سفر میں) پڑاؤ کرتے۔ اور روایت میں انہوں نے یہ بھی بتایا پھر آپؐ واپس تشریف لائے یہاں تک کہ احد پہاڑ آپؐ کے سامنے آیا تو آپؐ نے فرمایا یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے پھر جب آپؐ نے مدینہ کو بلندی سے جھانکا تو کہا اے اللہ! میں نے ان دو پہاڑوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کی حرمت قائم کی ہے جیسے ابراہیمؑ نے مکہ کی حُرمت قائم کی تھی۔ اے اللہ! ان کے مدّ میں اور صاع میں برکت دے۔
ایک اور روایت میں جَبَلَیْھَا کی بجائے لَابَتَیَْھَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ - قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَبِي طَلْحَةَ " الْتَمِسْ لِي غُلاَمًا مِنْ غِلْمَانِكُمْ يَخْدُمُنِي " . فَخَرَجَ بِي أَبُو طَلْحَةَ يُرْدِفُنِي وَرَاءَهُ فَكُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُلَّمَا نَزَلَ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ " هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ " . فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ قَالَ " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ جَبَلَيْهَا مِثْلَ مَا حَرَّمَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ " . وَحَدَّثَنَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ - عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی