صحیح مسلم 2415: كتاب الحج

عاصم بیان کرتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے پوچھا کیا رسول اللہﷺ نے مدینہ کی حُرمت قائم کی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں، فلاں جگہ سے فلاں جگہ کے درمیان اور جو شخص اس میں کوئی نئی بات پیدا کرے۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے مجھ سے کہا یہ بڑی سخت بات ہے۔ جو اس میں کوئی نئی بات پیدا کرے۔ تو اس پر اللہ کی اور فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کوئی سونا اور کوئی معاوضہ قبول نہیں کرے گا۔
راوی کہتے ہیں ابن انسؓ کی روایت میں وَآوَی مُحْدِثًا کے الفاظ ہیں یعنی اس نے کسی بدعتی کو پناہ دی۔

وَحَدَّثَنَاهُ حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ قَالَ نَعَمْ مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا - قَالَ - ثُمَّ قَالَ لِي هَذِهِ شَدِيدَةٌ " مَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً " . قَالَ فَقَالَ ابْنُ أَنَسٍ أَوْ آوَى مُحْدِثًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی