صحیح مسلم 2419: كتاب الحج

ابراہیم التیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ بن ابی طالب نے ہم سے خطاب فرمایا کہ جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ ہمارے پاس کتاب اللہ کے علاوہ اور اس صحیفہ کے سوا کوئی چیز ہے جسے ہم پڑھتے ہیں تو اس نے غلط کہا۔ راوی کہتے ہیں ایک صحیفہ ان کی تلوار کی میان میں لٹکا ہوا تھا۔ اس میں اونٹوں کی عمریں اور مختلف قسم کے زخموں کے معاملات کا ذکر تھا اور اس میں یہ بھی تھا نبیﷺ نے فرمایا مدینہ عَیر اور ثور کے درمیان حرم ہے۔ پس جس نے اس میں کوئی بدعت نکالی یا بدعتی کو پناہ دی تو اس پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے نہ کوئی بدلہ اور نہ کوئی معاوضہ قبول کرے گا اور سب مسلمانوں کی ذمہ داری ایک ہی ہے ان کا کوئی عام آدمی بھی یہ ذمہ داری اٹھائے اور جس نے اپنے والد کے علاوہ خود کو کسی اور طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کیا یا جو اپنے مالکو ں کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرے تو اس پر اللہ اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے نہ کوئی بدلہ اور نہ معاوضہ قبول کرے گا۔
راوی ابو بکر اور زہیر کی روایت میں یَسْعَی بِھَا اَدْنَاہُمْ سے بعد کے الفاظ نہیں ہیں اور اس طرح مُعَلَّقَۃٌ فِی قِرَابِ سَیْفِہِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جس نے کسی مسلمان سے عہد شکنی کی اس پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ اور قیامت کے دن اس سے کوئی بدلہ نہ معاوضہ قبول کیا جائے گا اور اس روایت میں مَنْ ادَّعٰی اِلٰی غِیْرِ اَبِیْہِ کے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی یوم القیامۃ کا ذکر ہے ایک اور روایت میں اِنْتَمَی اِلَی غَیْرِ مَوَالیْہِ کے بجائے مَنْ تَوَلّٰی غَیْرِ مَوَالِیْہِ کے الفاظ ہیں اور لَعْنَۃُ اللّٰہِ کے بجائے اَلْلَعْنَۃُ لَہُ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ - قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَطَبَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ مَنْ زَعَمَ أَنَّ عِنْدَنَا شَيْئًا نَقْرَأُهُ إِلاَّ كِتَابَ اللَّهِ وَهَذِهِ الصَّحِيفَةَ - قَالَ وَصِحِيفَةٌ مُعَلَّقَةٌ فِي قِرَابِ سَيْفِهِ - فَقَدْ كَذَبَ فِيهَا أَسْنَانُ الإِبِلِ وَأَشْيَاءُ مِنَ الْجِرَاحَاتِ وَفِيهَا قَالَ النَّبِيُّ صلى الله تعالى عليه وسلم " الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً " . وَانْتَهَى حَدِيثُ أَبِي بَكْرٍ وَزُهَيْرٍ عِنْدَ قَوْلِهِ " يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ " . وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا مُعَلَّقَةٌ فِي قِرَابِ سَيْفِهِ . وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي كُرَيْبٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ إِلَى آخِرِهِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ " فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا " مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ " . وَلَيْسَ فِي رِوَايَةِ وَكِيعٍ ذِكْرُ يَوْمِ الْقِيَامَةِ . وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ وَوَكِيعٍ إِلاَّ قَوْلَهُ " مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ " وَذِكْرَ اللَّعْنَةِ لَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی