صحیح مسلم 2422: كتاب الحج

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے مدینہ کے دو لاوے کے میدانوں کے درمیانی علاقہ کی حرمت قائم کی تھی۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں اگر میں ان دونوں میدانوں کے درمیان ہرنوں کو پاؤں تو انہیں ہراساں نہیں کروں گا اور آپ نے مدینہ کے گرد بارہ میل تک محفوظ علاقہ مقرر فرمایا۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا بَيْنَ لاَبَتَىِ الْمَدِينَةِ . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَلَوْ وَجَدْتُ الظِّبَاءَ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا مَا ذَعَرْتُهَا . وَجَعَلَ اثْنَىْ عَشَرَ مِيلاً حَوْلَ الْمَدِينَةِ حِمًى .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی