صحیح مسلم 2428: كتاب الحج
عبدالرحمان اپنے والد حضرت ابو سعیدؓ خدری سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ نے فرمایا میں نے مدینہ کے دو لاوے کے میدانوں کے درمیان کو حرم قرار دیا ہے جیسے ابراہیمؑ نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت ابو سعیدؓ ہم میں سے کسی کو پکڑتے یا بقول ابوبکر پاتے اور اس کے ہاتھ میں پرندہ ہوتا تو اسے اس کے ہاتھ سے چھڑاتے اور اس کو چھوڑ دیتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي أُسَامَةَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ وَابْنِ نُمَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لاَبَتَىِ الْمَدِينَةِ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ " . قَالَ ثُمَّ كَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَأْخُذُ - وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ يَجِدُ - أَحَدَنَا فِي يَدِهِ الطَّيْرُ فَيَفُكُّهُ مِنْ يَدِهِ ثُمَّ يُرْسِلُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی