صحیح مسلم 2439: كتاب الحج
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ایک بدوی نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی پھر وہ بدوی مدینہ میں بیمار ہو گیا۔ وہ نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا اے محمدؐ! میری بیعت منسوخ کر دیں۔ رسول اللہﷺ نے انکار کیا۔ وہ پھر آپؐ کے پاس آیا اور کہا میری بیعت منسوخ کر دیں۔ آپؐ نے پھر انکار کیا۔ وہ پھر آیا اور کہا میری بیعت منسوخ کر دیں۔ آپؐ نے انکار فرمایا۔ پھر وہ بدوی چلا گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا مدینہ بھٹی کی طرح ہے وہ اپنے میں سے گند کو نکال دیتا ہے اور اس کا پاک حصہ چمک اٹھتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَصَابَ الأَعْرَابِيَّ وَعَكٌ بِالْمَدِينَةِ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ أَقِلْنِي بَيْعَتِي . فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي . فَأَبَى ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي . فَأَبَى فَخَرَجَ الأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طَيِّبُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی