صحیح مسلم 2445: كتاب الحج

سفیان بن ابی زُھَیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شام فتح ہو گا تو مدینہ سے لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ اونٹوں کو ہانکتے ہوئے نکلیں گے جبکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہو گا اگر وہ جانتے پھر یمن فتح ہو گا تو مدینہ سے کچھ لوگ اپنے اہل کے ساتھ جانوروں کو ہانکتے ہوئے نکلیں گے جبکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہوگا اگر وہ جانتے پھر عراق فتح ہو جائے گا تو مدینہ سے لوگ جانوروں کو ہانکتے ہوئے نکلیں گے جبکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہے اگر وہ جانتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُفْتَحُ الشَّامُ فَيَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ قَوْمٌ بِأَهْلِيهِمْ يَبُسُّونَ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ثُمَّ يُفْتَحُ الْيَمَنُ فَيَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ قَوْمٌ بِأَهْلِيهِمْ يَبُسُّونَ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ثُمَّ يُفْتَحُ الْعِرَاقُ فَيَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ قَوْمٌ بِأَهْلِيهِمْ يَبُسُّونَ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی