صحیح مسلم 2452: كتاب الحج
حضرت ابو حُمَیدؓ سے روایت ہے کہ ہم غزوہ تبوک میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے اور انہوں نے پوری روایت بیان کی اور اس میں یہ بھی تھا پھر ہم (واپس) ہوئے یہاں تک کہ وادی القری پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں جلد جا رہا ہوں۔ پس جو شخص تم میں سے چاہے میرے ساتھ جلدی آجائے اور جو چاہے ٹھہر جائے پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ مدینہ پر ہماری نظر پڑی آپؐ نے فرمایا یہ طابہ ہے اور یہ احد ہے اور یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِيِّ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ ثُمَّ أَقْبَلْنَا حَتَّى قَدِمْنَا وَادِيَ الْقُرَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي مُسْرِعٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيُسْرِعْ مَعِي وَمَنْ شَاءَ فَلْيَمْكُثْ " . فَخَرَجْنَا حَتَّى أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ " هَذِهِ طَابَةُ وَهَذَا أُحُدٌ وَهُوَ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی