صحیح مسلم 2457: كتاب الحج
ابو سلمۃ بن عبد الرحمان اور جہینہ والوں کے آزاد کردہ غلام ابو عبد اللہ الاغر جو حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھیوں میں سے تھے ان دونوں نے حضرت ابوہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ کی مسجد میں نماز دوسری کسی مسجد سے سوائے مسجد حرام کے ہزار نماز سے افضل ہے کیونکہ رسول اللہﷺ آخری نبی ہیں اور آپؐ کی مسجد آخری مسجد ہے۔
ابو سلمۃ اور ابو عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ حضرت ابو ہریرہؓ یہ بات رسول اللہﷺ سے بیان کیا کرتے تھے اس وجہ سے ہم رکے رہے کہ ہم حضرت ابوہریرہؓ سے اس حدیث کے متعلق توثیق چاہیں یہاں تک کہ جب حضرت ابوہریرہؓ کی وفات ہوگئی تو ہم نے ایک دوسرے سے اس کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کو ملامت کی کہ کیوں نہ ہم نے اس بارہ میں حضرت ابوہریرہؓ سے بات کرلی کہ اگر انہوں نے اسے آپؐ سے سنا تھا تو وہ اسے رسول اللہﷺ کی طرف منسوب کریں اسی دوران عبد اللہ بن ابراہیم بن قارظ سے ہماری مجلس ہوئی۔ تو ہم نے اس روایت کا ذکر کیا اور حضرت ابوہریرہؓ کی اس روایت کے مرفوع ہونے کے بارہ میں جو کوتاہی ہم سے ہوئی تھی اس کا بھی ذکر کیا۔ ہمیں عبد اللہ بن ابراہیم نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرِّ مَوْلَى الْجُهَنِيِّينَ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ صَلاَةٌ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم آخِرُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدَهُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ . قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ نَشُكَّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَنَعَنَا ذَلِكَ أَنْ نَسْتَثْبِتَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ ذَلِكَ الْحَدِيثِ حَتَّى إِذَا تُوُفِّيَ أَبُو هُرَيْرَةَ تَذَاكَرْنَا ذَلِكَ وَتَلاَوَمْنَا أَنْ لاَ نَكُونَ كَلَّمْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فِي ذَلِكَ حَتَّى يُسْنِدَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنْ كَانَ سَمِعَهُ مِنْهُ فَبَيْنَا نَحْنُ عَلَى ذَلِكَ جَالَسَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ الْحَدِيثَ وَالَّذِي فَرَّطْنَا فِيهِ مِنْ نَصِّ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْهُ فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنِّي آخِرُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِدِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 15: كتاب الحج
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- تفسیر کبیر (جلد ۹): اردو
- تفسیر کبیر (جلد ۱۵): اردو
قرآن کریم کی آیات
25:58 · 108:4