صحیح مسلم 2494: كتاب النكاح

عروہ بن زبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ مکہ میں کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یقینا کچھ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے اندھا کر دیا ہے۔ جیسا کہ ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے۔ وہ متعہ (کے جواز) کا فتویٰ دیتے ہیں ان کا اشارہ ایک شخص کی طرف تھا۔ پس اس شخص نے انہیں پکار کر کہا آپ خشک مزاج اور کم فہم انسان ہیں۔ میری عمر کی قسم! امام المتقینؐ کے زمانہ میں متعہ کیا جاتا تھا۔ اس سے اس کی مراد رسول اللہﷺ سے تھی۔ حضرت ابن زبیرؓ نے اس سے کہا تو پھر تم خود متعہ کر کے دیکھ لو۔ اللہ کی قسم! اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہیں تمہارے ہی پتھروں سے رجم کر ڈالوں گا۔ ابن شہاب کہتے ہیں مجھ سے خالد بن مہاجر بن سیف اللہ نے بیان کیا۔ کہ وہ ایک آدمی کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا۔ اس نے ان سے متعہ کے بارہ میں فتویٰ پوچھا۔ انہوں نے اسے اس کی اجازت دی۔ تو انہیں ابن ابی عمرہ انصاری نے کہا ذرا توقف کریں! اس نے کہا یہ کیا بات ہے؟ اللہ کی قسم! (متعہ) امام المتقینؐ کے زمانہ میں کیا گیا تھا۔ ابن ابی عمرہ نے کہا اسلام کے ابتدائی زمانہ میں متعہ کی اجازت اس شخص کے لئے تھی جو اس کے لئے اضطرار کی حالت میں ہو۔ مردار، خون اور سؤر کے گوشت (کی اضطراری رخصت کی طرح) پھر اللہ تعالیٰ نے دین کو محکم کیا اور اس سے منع فرما دیا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ ربیع بن سبرہ جہنی بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے بتایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں بنی عامر کی ایک عورت سے دو سرخ چادروں کے عوض متعہ کیا تھا۔ پھر رسول اللہﷺ نے متعہ سے منع فرما دیا۔
ابن شہاب کہتے ہیں میں نے ربیع بن سبرہ کو یہ بات عمر بن عبدالعزیز سے کرتے سنا اور میں بیٹھا ہوا تھا۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَامَ بِمَكَّةَ فَقَالَ إِنَّ نَاسًا - أَعْمَى اللَّهُ قُلُوبَهُمْ كَمَا أَعْمَى أَبْصَارَهُمْ - يُفْتُونَ بِالْمُتْعَةِ - يُعَرِّضُ بِرَجُلٍ - فَنَادَاهُ فَقَالَ إِنَّكَ لَجِلْفٌ جَافٍ فَلَعَمْرِي لَقَدْ كَانَتِ الْمُتْعَةُ تُفْعَلُ عَلَى عَهْدِ إِمَامِ الْمُتَّقِينَ - يُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لَهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ فَجَرِّبْ بِنَفْسِكَ فَوَاللَّهِ لَئِنْ فَعَلْتَهَا لأَرْجُمَنَّكَ بِأَحْجَارِكَ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي خَالِدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ بْنِ سَيْفِ اللَّهِ أَنَّهُ بَيْنَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ رَجُلٍ جَاءَهُ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَاهُ فِي الْمُتْعَةِ فَأَمَرَهُ بِهَا فَقَالَ لَهُ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ الأَنْصَارِيُّ مَهْلاً . قَالَ مَا هِيَ وَاللَّهِ لَقَدْ فُعِلَتْ فِي عَهْدِ إِمَامِ الْمُتَّقِينَ . قَالَ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ إِنَّهَا كَانَتْ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلاَمِ لِمَنِ اضْطُرَّ إِلَيْهَا كَالْمَيْتَةِ وَالدَّمِ وَلَحْمِ الْخِنْزِيرِ ثُمَّ أَحْكَمَ اللَّهُ الدِّينَ وَنَهَى عَنْهَا . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ قَدْ كُنْتُ اسْتَمْتَعْتُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم امْرَأَةً مِنْ بَنِي عَامِرٍ بِبُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ ثُمَّ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُتْعَةِ . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَسَمِعْتُ رَبِيعَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا جَالِسٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی