صحیح مسلم 2518: كتاب النكاح

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ شہری بدوی کے لئے مال بیچے۔ یا لوگ ایک دوسرے سے (سودا طے کرنے کے بعد) بڑھ کر قیمت کی پیش کش کریں۔ یا ایک شخص اس کے نکاح کے پیغام پر پیغام دے یا اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے اور نہ ہی کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو کچھ اس کے برتن میں یا اس کی پلیٹ میں ہے اسے انڈیل لے۔ اور عمرو نے اپنی روایت میں مزید کہا ہے کہ کوئی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔

وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ أَوْ يَتَنَاجَشُوا أَوْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ أَوْ يَبِيعَ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ وَلاَ تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا أَوْ مَا فِي صَحْفَتِهَا . زَادَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ وَلاَ يَسُمِ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 16: كتاب النكاح

آج 10 میں سے 10 باقی