صحیح مسلم 2519: كتاب النكاح
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک دوسرے سے بڑھ کر دھوکہ دینے کے لئے زیادہ قیمت کی پیش کش نہ کرو اور نہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے اور نہ کوئی شہری بدوی کے لئے مال بیچے اور نہ کوئی شخص اپنے بھائی کے نکاح پر نکاح کا پیغام دے اور نہ کوئی عورت کسی دوسری عورت کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ وہ جو کچھ اس کے برتن میں ہے اُسے انڈیل لے۔
معمر کی روایت میں ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر بڑھا کر قیمت پیش نہ کرے۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَنَاجَشُوا وَلاَ يَبِعِ الْمَرْءُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ وَلاَ يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلاَ يَخْطُبِ الْمَرْءُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ وَلاَ تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ الأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ " وَلاَ يَزِدِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی