صحیح مسلم 261: كتاب الإيمان

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں کچھ لوگوں نے عرض کیا: یا رسولؐ اللہ! کیا قیامت کے روز ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تمہیں صاف دوپہر کے وقت جبکہ بادل بھی نہ ہوں سورج کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے؟ کیا تمہیں چودھویں رات کے چاند کو دیکھنے میں جب مطلع صاف ہو اور بادل بھی نہ ہوں دشواری ہوتی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ تبارک و تعالیٰ کی رؤیت میں صرف اتنی دشواری ہوگی جتنی تمہیں ان دونوں میں سے ایک کو دیکھنے میں ہوتی ہے۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا کہ ہر گروہ اس کے پیچھے ہو جائے جس کی وہ عبادت کیا کرتا تھا۔ پس جو کوئی بھی اللہ سبحانہ کے علاوہ بتوں اور مجسموں کی عبادت کیا کرتا تھا باقی نہیں رہے گا بلکہ (سب) جہنم میں گرتے جائیں گے یہاں تک کہ صرف وہ باقی رہ جائیں گے جو اللہ کی عبادت کرتے تھے خواہ نیک ہوں یا بد۔ اور اہلِ کتاب کے باقی ماندہ لوگ۔ پھر یہود کو پکارا جائے گا اور انہیں کہا جائے گا کہ تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہم اللہ کے بیٹے عزیر کی عبادت کرتے تھے۔ کہا جائے گا تم جھوٹ کہتے تھے، اللہ نے تو نہ کوئی بیوی بنائی ہے اور نہ کوئی بیٹا۔ ان کو کہا جائے گا تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم پیاسے ہیں، پس ہمیں پانی پلا۔ فرمایا پھر انہیں اشارہ کیا جائے گا کہ تم (پانی کی طرف) کیوں نہیں جاتے؟ پھر انہیں آگ کی طرف اکٹھا کیا جائے گا گویا کہ وہ سراب ہے۔ اس کا ایک حصہ دوسرے حصّے کو توڑ رہا ہوگا پھر وہ آگ میں گرنے لگیں گے۔ پھر نصاریٰ کو بلایا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ تم کس کی عبادت کیا کرتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہم اللہ کے بیٹے مسیح کی عبادت کیا کرتے تھے۔ تب ان سے کہا جائے گا تم جھوٹ کہتے تھے۔ اللہ نے تو نہ کوئی بیوی بنائی ہے اور نہ کوئی بیٹا۔ اُن کو کہا جائے گا تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم پیاسے ہیں پس ہمیں پانی پلا۔ فرمایا پھر ان کو اشارہ کیا جائے گا کہ تم (پانی کی طرف) کیوں نہیں جاتے؟ پھر انہیں آگ کی طرف اکٹھا کیا جائے گا گویا کہ وہ سراب ہے۔ اس کا ایک حصہ دوسرے حصّے کو توڑ رہا ہوگا پھر وہ آگ میں گرنے لگیں گے یہاں تک کہ نیک و بد میں سے وہ باقی رہ جائیں گے جو اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ تمام جہانوں کا رب سبحانہ وتعالیٰ اس سے کچھ اس جیسی صورت میں آئے گا جس میں انہوں نے اس کو دیکھا تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم کس کے انتظار میں ہو؟ ہر گروہ اس کے پیچھے جائے گا جس کی وہ عبادت کیا کرتا تھا۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! دنیا میں ہم لوگوں سے الگ رہے جبکہ ہم ان کے سب سے زیادہ محتاج تھے۔ اور ہم نے ان کی مصاحبت اختیار نہ کی۔ پھر وہ کہے گا: مَیں تمہارا رب ہوں۔ پھر وہ دو یا تین مرتبہ کہیں گے: ہم تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ ہم اللہ کے ساتھ کچھ بھی شریک نہیں ٹھہراتے یہاں تک کہ قریب ہے کہ اُن میں سے بعض لوٹ جائیں۔ پھر وہ کہے گا: کیا تمہارے اور اس کے درمیان کوئی نشانی ہے؟ جس کے ذریعہ تم اس کو پہچان لو۔ وہ کہیں گے: ہاں۔ اس وقت نور کی تجلی ہوگی جو اپنے نفس کی خاطر اللہ کو سجدہ کرتا تھا وہ باقی نہ رہے گا سوائے اس کے کہ اللہ اسے سجدوں کی اجازت دے اور جو کوئی کسی ڈر خوف یا ریاء کی وجہ سے سجدہ کرتا تھا وہ بھی باقی نہیں رہے گا اور اس کی پیٹھ کو اللہ ایک تختہ کی صورت بنا دے گا۔ جب بھی وہ سجدہ کا ارادہ کرے گا اپنی پیٹھ کے بل گرے گا پھر جب وہ اپنے سروں کو اُٹھائیں گے اللہ اپنی صورت کو تبدیل کر کے وہ صورت اختیار فرما لے گا جس میں انہوں نے اسے پہلی مرتبہ دیکھا ہوگا۔ پھر وہ فرمائے گا مَیں تمہارا رب ہوں۔ وہ عرض کریں گے تو ہمارا رب ہے۔ پھر جہنم پر پُل بچھایا جائے گا اور شفاعت کی اجازت دی جائے گی اور وہ کہیں گے اے اللہ! سلامتی فرما، سلامتی فرما۔ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! یہ پل کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ ایک خطرناک پھسلن ہے جس میں کنڈیاں آنکڑے (hooks) اور کانٹے ہیں اور نجد کے سعدان نامی کانٹے ہیں۔ مؤمن پلک جھپکتے میں، (بعض) بجلی کی طرح اور (بعض) تیز ہوا کی طرح اور بعض پرندوں کی طرح اور (بعض) تیز رفتار عمدہ گھوڑوں اور اونٹوں کی طرح گزریں گے پس کچھ پوری طرح نجات یافتہ اور خراش زدہ چھوڑے گئے اور کچھ جہنم کی آگ میں پھینکے ہوئے ہوں گے۔ یہاں تک کہ جب مؤمن آگ سے بچ جائیں گے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ قیامت کے دن تم میں سے کوئی اللہ کے حضورؐ اپنے نفس کے لئے اتنی بحث نہیں کرے گا جتنی وہ مؤمن اپنے بھائیوں کے لئے جو آگ میں ہوں گے بحث کرے گا۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! یہ ہمارے ساتھ روزے رکھتے تھے نمازیں پڑھتے اور حج کرتے تھے۔ تب ان سے کہا جائے گا۔ کہ ان میں سے جنہیں تم پہچانتے ہو، نکال لو۔ پس ان کے چہرے آگ پر حرام کر دئیے جائیں گے۔ چنانچہ وہ ایک انبوہِ کثیر کو باہر نکال لیں گے۔ جنہیں نصف پنڈلیوں اور گھٹنوں تک آگ (گرفت میں) لئے ہو گی۔ پھر وہ کہیں گے اے ہمارے رب! اب اس میں ان میں سے کوئی باقی نہیں رہا۔ جن کے بارہ میں تو نے حکم فرمایا تھا۔ تب وہ فرمائے گا واپس جاؤ اور جس کے دل میں تم ایک دینار کے برابر بھی بھلائی پاؤ تو اسے باہر نکال لو۔ پھر وہ ایک انبوہِ کثیر کو باہر نکالیں گے۔ پھر کہیں گے: اے ہمارے رب! جن کے بارہ میں ہمیں تو نے حکم دیا تھا ان میں سے ہم نے کسی کو نہیں چھوڑا۔ تب وہ فرمائے گا واپس جاؤ اور جس کے دل میں تم نصف دینار کے برابر بھی بھلائی پاؤ تو اسے باہر نکال لو۔ پھر وہ ایک انبوہِ کثیر کو نکال لیں گے۔ پھر کہیں گے اے ہمارے رب! جن کے بارہ میں تو نے حکم دیا تھا ان میں کسی کو نہیں چھوڑا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ کہا کرتے تھے کہ اگر اس حدیث کے بارہ میں تم میری تصدیق نہیں کرتے تو اگر تم چاہو تو بے شک یہ آیت پڑھ لو: اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَاِنْ تَکُ حَسَنَۃً یُضَاعِفْھَا وَیُؤْتِ مِنْ لَّدُنْہُ اَجْرًا عَظِیْمًا (النساء: 41) یعنی یقینا اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور اگر کوئی نیکی کی بات ہو تو وہ اسے بڑھاتا ہے اور اپنی طرف سے بھی بہت بڑا اجر عطا کرتا ہے۔ پھر اللہ عزوجل فرمائے گا فرشتے شفاعت کر چکے اور انبیاء شفاعت کر چکے اور مومن شفاعت کر چکے۔ سوائے ارحم الراحمین کے اب کوئی باقی نہیں رہا۔ پھر آگ سے ایک مُٹھی بھرے گا اور اس میں سے ایسے لوگوں کو نکالے گا جنہوں نے کبھی کوئی نیکی نہ کی ہوگی اور وہ کوئلہ بن چکے ہوں گے۔ پھر وہ انہیں جنت کے دروازوں پر نہر میں ڈال دے گا جو زندگی کی نہر کہلاتی ہے۔ پھر وہ اس طرح نکلیں گے جیسے سیلاب کی مٹی سے دانہ (اُگ کر) نکلتا ہے۔ کیا تم نے اسے دیکھا نہیں کہ وہ (دانہ) کسی پتھر یا درخت کے پاس ہوتا ہے تو سورج کے رُخ پر ہوتا ہے وہ چھوٹا سا زرد اور سبز ہو جاتا ہے اور اس میں سے جو سایہ میں ہوتا ہے وہ سفید رہتا ہے۔ اس پر انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یوں لگتا ہے جیسے آپؐ جنگلوں میں جانور چراتے رہے ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: وہ (اس میں سے) موتیوں کی طرح نکلیں گے اور ان کی گردنوں میں خواتم ہوں گے۔ (جس کی وجہ سے) اہلِ جنت انہیں پہچان لیں گے۔ یہ وہ ہیں جنہیں اللہ نے آزاد کر کے بغیر کسی عمل کے جو انہوں نے کیا ہو یا بغیر کسی نیکی کے جو انہوں نے کی ہو جنت میں داخل کر دیا ہے۔ پھر وہ فرمائے گا جنت میں داخل ہو جاؤ۔ جو بھی تم دیکھو وہ تمہارے لئے ہے۔ تب وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب! تو نے ہمیں وہ (کچھ) عطاء فرمایا ہے جو تو نے تمام جہانوں میں سے کسی کو بھی عطاء نہیں فرمایا۔ اس پر وہ فرمائے گا تمہارے لئے میرے پاس اس سے زیادہ بہتر ہے۔ تب وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب! تیرے پاس کونسی چیز اس سے بھی افضل ہے؟ وہ فرمائے گا میری رضا۔ پس اس کے بعد اب میں تم پر کبھی ناراض نہ ہوں گا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا: یا رسولؐ اللہ! کیا ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہیں سورج کے دیکھنے میں جب دن بالکل صاف ہو کچھ دشواری ہوتی ہے؟ ہم نے عرض کیا: نہیں۔ (راوی کہتے ہیں) پھر مَیں نے آخر تک پوری روایت بیان کی اور وہ حفص بن میسرہ کی روایت کے مطابق تھی۔ انہوں نے ان کے قول ’’بِغَیْرِ عَمَلٍ عَمَلُوْہُ وَلََا قَدَمٍ قَدَّمُوْہُ‘‘ کے بعد مزید کہا: ’’فَیُقالُ لَھُمْ مَارَأَیْتُمْ وَمِثْلُہُ وَمَعَہُ‘‘ حضرت ابو سعیدؓ کہتے ہیں مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ پلِ (صراط) بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا اور لیث کی روایت میں یہ نہیں ہے کہ فَیَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اَعْطَیْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ اَحَدًا مِنَ الْعَالَمِیْنَ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! تو نے ہمیں وہ کچھ عطاء کیا ہے جو تو نے تمام جہانوں میں سے کسی کو عطا نہیں کیا۔

وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ نَاسًا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَعَمْ " . قَالَ " هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ بِالظَّهِيرَةِ صَحْوًا لَيْسَ مَعَهَا سَحَابٌ وَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ صَحْوًا لَيْسَ فِيهَا سَحَابٌ " . قَالُوا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " مَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلاَّ كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِهِمَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ لِيَتَّبِعْ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ . فَلاَ يَبْقَى أَحَدٌ كَانَ يَعْبُدُ غَيْرَ اللَّهِ سُبْحَانَهُ مِنَ الأَصْنَامِ وَالأَنْصَابِ إِلاَّ يَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلاَّ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ مِنْ بَرٍّ وَفَاجِرٍ وَغُبَّرِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَيُدْعَى الْيَهُودُ فَيُقَالُ لَهُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ عُزَيْرَ ابْنَ اللَّهِ . فَيُقَالُ كَذَبْتُمْ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلاَ وَلَدٍ فَمَاذَا تَبْغُونَ قَالُوا عَطِشْنَا يَا رَبَّنَا فَاسْقِنَا . فَيُشَارُ إِلَيْهِمْ أَلاَ تَرِدُونَ فَيُحْشَرُونَ إِلَى النَّارِ كَأَنَّهَا سَرَابٌ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَيَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ . ثُمَّ يُدْعَى النَّصَارَى فَيُقَالُ لَهُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ الْمَسِيحَ ابْنَ اللَّهِ . فَيُقَالُ لَهُمْ كَذَبْتُمْ . مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلاَ وَلَدٍ . فَيُقَالُ لَهُمْ مَاذَا تَبْغُونَ فَيَقُولُونَ عَطِشْنَا يَا رَبَّنَا فَاسْقِنَا . - قَالَ - فَيُشَارُ إِلَيْهِمْ أَلاَ تَرِدُونَ فَيُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ كَأَنَّهَا سَرَابٌ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَيَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلاَّ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ تَعَالَى مِنْ بَرٍّ وَفَاجِرٍ أَتَاهُمْ رَبُّ الْعَالَمِينَ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى فِي أَدْنَى صُورَةٍ مِنَ الَّتِي رَأَوْهُ فِيهَا . قَالَ فَمَا تَنْتَظِرُونَ تَتْبَعُ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ . قَالُوا يَا رَبَّنَا فَارَقْنَا النَّاسَ فِي الدُّنْيَا أَفْقَرَ مَا كُنَّا إِلَيْهِمْ وَلَمْ نُصَاحِبْهُمْ . فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ . فَيَقُولُونَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ لاَ نُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا - حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَكَادُ أَنْ يَنْقَلِبَ . فَيَقُولُ هَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ آيَةٌ فَتَعْرِفُونَهُ بِهَا فَيَقُولُونَ نَعَمْ . فَيُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ فَلاَ يَبْقَى مَنْ كَانَ يَسْجُدُ لِلَّهِ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ إِلاَّ أَذِنَ اللَّهُ لَهُ بِالسُّجُودِ وَلاَ يَبْقَى مَنْ كَانَ يَسْجُدُ اتِّقَاءً وَرِيَاءً إِلاَّ جَعَلَ اللَّهُ ظَهْرَهُ طَبَقَةً وَاحِدَةً كُلَّمَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ خَرَّ عَلَى قَفَاهُ . ثُمَّ يَرْفَعُونَ رُءُوسَهُمْ وَقَدْ تَحَوَّلَ فِي صُورَتِهِ الَّتِي رَأَوْهُ فِيهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمْ . فَيَقُولُونَ أَنْتَ رَبُّنَا . ثُمَّ يُضْرَبُ الْجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ وَتَحِلُّ الشَّفَاعَةُ وَيَقُولُونَ اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْجِسْرُ قَالَ " دَحْضٌ مَزِلَّةٌ . فِيهِ خَطَاطِيفُ وَكَلاَلِيبُ وَحَسَكٌ تَكُونُ بِنَجْدٍ فِيهَا شُوَيْكَةٌ يُقَالُ لَهَا السَّعْدَانُ فَيَمُرُّ الْمُؤْمِنُونَ كَطَرْفِ الْعَيْنِ وَكَالْبَرْقِ وَكَالرِّيحِ وَكَالطَّيْرِ وَكَأَجَاوِيدِ الْخَيْلِ وَالرِّكَابِ فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوشٌ مُرْسَلٌ وَمَكْدُوسٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ . حَتَّى إِذَا خَلَصَ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ النَّارِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ بِأَشَدَّ مُنَاشَدَةً لِلَّهِ فِي اسْتِقْصَاءِ الْحَقِّ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لِلَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ فِي النَّارِ يَقُولُونَ رَبَّنَا كَانُوا يَصُومُونَ مَعَنَا وَيُصَلُّونَ وَيَحُجُّونَ . فَيُقَالُ لَهُمْ أَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ . فَتُحَرَّمُ صُوَرُهُمْ عَلَى النَّارِ فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثيرًا قَدْ أَخَذَتِ النَّارُ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ وَإِلَى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا مَا بَقِيَ فِيهَا أَحَدٌ مِمَّنْ أَمَرْتَنَا بِهِ . فَيَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ دِينَارٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ . فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا أَحَدًا مِمَّنْ أَمَرْتَنَا . ثُمَّ يَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ نِصْفِ دِينَارٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ . فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا مِمَّنْ أَمَرْتَنَا أَحَدًا . ثُمَّ يَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ . فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا خَيْرًا " . وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ يَقُولُ إِنْ لَمْ تُصَدِّقُونِي بِهَذَا الْحَدِيثِ فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { إِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا} " فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ شَفَعَتِ الْمَلاَئِكَةُ وَشَفَعَ النَّبِيُّونَ وَشَفَعَ الْمُؤْمِنُونَ وَلَمْ يَبْقَ إِلاَّ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ فَيَقْبِضُ قَبْضَةً مِنَ النَّارِ فَيُخْرِجُ مِنْهَا قَوْمًا لَمْ يَعْمَلُوا خَيْرًا قَطُّ قَدْ عَادُوا حُمَمًا فَيُلْقِيهِمْ فِي نَهْرٍ فِي أَفْوَاهِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ نَهْرُ الْحَيَاةِ فَيَخْرُجُونَ كَمَا تَخْرُجُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ أَلاَ تَرَوْنَهَا تَكُونُ إِلَى الْحَجَرِ أَوْ إِلَى الشَّجَرِ مَا يَكُونُ إِلَى الشَّمْسِ أُصَيْفِرُ وَأُخَيْضِرُ وَمَا يَكُونُ مِنْهَا إِلَى الظِّلِّ يَكُونُ أَبْيَضَ " . فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّكَ كُنْتَ تَرْعَى بِالْبَادِيَةِ قَالَ " فَيَخْرُجُونَ كَاللُّؤْلُؤِ فِي رِقَابِهِمُ الْخَوَاتِمُ يَعْرِفُهُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ هَؤُلاَءِ عُتَقَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ عَمَلٍ عَمِلُوهُ وَلاَ خَيْرٍ قَدَّمُوهُ ثُمَّ يَقُولُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَمَا رَأَيْتُمُوهُ فَهُوَ لَكُمْ . فَيَقُولُونَ رَبَّنَا أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ . فَيَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي أَفْضَلُ مِنْ هَذَا فَيَقُولُونَ يَا رَبَّنَا أَىُّ شَىْءٍ أَفْضَلُ مِنْ هَذَا . فَيَقُولُ رِضَاىَ فَلاَ أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا " .قَالَ مُسْلِمٌ قَرَأْتُ عَلَى عِيسَى بْنِ حَمَّادٍ زُغْبَةَ الْمِصْرِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الشَّفَاعَةِ وَقُلْتُ لَهُ أُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَ مِنَ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ فَقَالَ نَعَمْ . قُلْتُ لِعِيسَى بْنِ حَمَّادٍ أَخْبَرَكُمُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَرَى رَبَّنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ إِذَا كَانَ يَوْمٌ صَحْوٌ " . قُلْنَا لاَ . وَسُقْتُ الْحَدِيثَ حَتَّى انْقَضَى آخِرُهُ وَهُوَ نَحْوُ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ . وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ بِغَيْرِ عَمَلٍ عَمِلُوهُ وَلاَ قَدَمٍ قَدَّمُوهُ " فَيُقَالُ لَهُمْ لَكُمْ مَا رَأَيْتُمْ وَمِثْلُهُ مَعَهُ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ بَلَغَنِي أَنَّ الْجِسْرَ أَدَقُّ مِنَ الشَّعْرَةِ وَأَحَدُّ مِنَ السَّيْفِ . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ اللَّيْثِ " فَيَقُولُونَ رَبَّنَا أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ " وَمَا بَعْدَهُ فَأَقَرَّ بِهِ عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِإِسْنَادِهِمَا نَحْوَ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَى آخِرِهِ وَقَدْ زَادَ وَنَقَصَ شَيْئًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

قرآن کریم کی آیات

4:41 · 11:109

آج 10 میں سے 10 باقی