صحیح مسلم 2631: كتاب الرضاع

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت عبد بن زمعہؓ کے درمیان ایک لڑکے کے بارہ میں جھگڑا ہوا حضرت سعدؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بچہ ہے۔ اس نے مجھے وصیت میں کہا تھا کہ یہ اس کا بیٹا ہے۔ آپ اس کی شباہت ملاحظہ فرمائیں اور عبد بن زمعہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ میرا بھائی ہے جو میرے باپ کے بستر پر ان کی اپنی لونڈی سے پیدا ہوا ہے۔ رسول اللہﷺ نے اس کی شباہت کو دیکھا تو اسے عتبہ کے عین مشابہ پایا۔ آپؐ نے فرمایا اے عبد! یہ تمہارا ہے۔ بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کے لئے محرومی ہے اور اے سودہؓ بنت زمعہ تم اس سے پردہ کرو۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں پھر اس نے حضرت سودہؓ کو کبھی نہیں دیکھا۔
ایک روایت میں ’’یَا عَبْد‘‘ کے الفاظ نہیں۔
ایک روایت میں ’’اَلْوَلَدُ لِلْفِرَاش‘‘ کے الفاظ ہیں مگر ’’لِلْعَاہِرِ الْحَجَر‘‘ کے الفاظ نہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتِ اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِي غُلاَمٍ فَقَالَ سَعْدٌ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَىَّ أَنَّهُ ابْنُهُ انْظُرْ إِلَى شَبَهِهِ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ هَذَا أَخِي يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ " هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاَشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ بِنْتَ زَمْعَةَ " . قَالَتْ فَلَمْ يَرَ سَوْدَةَ قَطُّ وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَوْلَهُ " يَا عَبْدُ " . حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ . غَيْرَ أَنَّ مَعْمَرًا وَابْنَ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِهِمَا " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ " . وَلَمْ يَذْكُرَا " وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 17: كتاب الرضاع

آج 10 میں سے 10 باقی