صحیح مسلم 2690: كتاب الطلاق

حضرت عمرؓ بن خطاب کہتے ہیں جب نبیﷺ نے اپنی بیویوں سے علیحدگی فرمائی وہ کہتے ہیں میں مسجد گیا تو لوگ فکر مند بیٹھے تھے اور کہہ رہے تھے رسول اللہﷺ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے اور یہ عورتوں کو پردہ کا حکم دیئے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں نے کہا میں ضرور یہ بات آج معلوم کر کے رہوں گا۔ وہ کہتے ہیں میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور میں نے کہا ابو بکر کی بیٹی کیا تیرا معاملہ اب اتنا بڑھ گیا ہے کہ تو رسول اللہﷺ کو تکلیف دینے لگی ہے! انہوں نے کہا مجھے تم سے اور تمہیں مجھ سے کیا کام اے خطاب کے بیٹے! اپنی زنبیل کو سنبھالئے۔ وہ کہتے ہیں میں حفصہؓ بنت عمرؓ کے پاس گیا اور اسے کہا اے حفصہ! کیا تمہارا معاملہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ تو رسول اللہﷺ کو تکلیف دیتی ہے۔ اور اللہ کی قسم تو جانتی ہے کہ رسول اللہﷺ تجھ سے محبت نہیں کرتے اگر میں نہ ہوتا تو رسول اللہﷺ تجھے طلاق دے دیتے۔ انہوں نے زور زور سے رونا شروع کردیا۔ میں نے ان سے کہا رسول اللہﷺ کہاں ہیں؟ وہ کہنے لگیں وہ اپنے چوبارہ کے گودام میں ہیں۔ میں گیا تو دیکھا کہ رسول اللہﷺ کا خادم رباح چوبارہ کی چوکھٹ کے کھوکھلے کئے ہوئے تنے پر ٹانگیں لٹکائے بیٹھا تھا اور یہ وہ لکڑی کا تنا تھا جس کے ذریعہ رسول اللہﷺ چڑھتے اور اترتے تھے۔ میں نے آواز دی کہ اے رباح! میرے لئے رسول اللہﷺ کے پاس آنے کی اجازت لو۔ رباح نے بالاخانہ کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا مگر کچھ نہیں کہا۔ میں نے پھر کہا اے رباح میرے لئے رسول اللہﷺ سے اجازت لو۔ رباح نے بالا خانہ کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا مگر کچھ نہ کہا پھر میں نے اپنی آواز بلند کی اور کہا اے رباح! میرے لئے رسول اللہﷺ سے اجازت لو۔ میرا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیال فرمایا کہ میں حفصہؓ کی وجہ سے آیا ہوں۔ اگر مجھے رسول اللہﷺ اس کی گردن مارنے کا حکم دیں تو میں ضرور اس کی گردن مار دوں گا اور میں نے اپنی آواز بلند کی۔ اس نے مجھے اشارہ کیا کہ اوپر چڑھ آؤ۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپؐ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے۔ میں بیٹھ گیا۔ آپؐ نے اپنا ازار اپنے اور قریب کر لیا اور آپؐ پر یہی لباس تھا اس کے سوا آپ کچھ نہ پہنے ہوئے تھے اور چٹائی نے آپؐ کے پہلو پر نشان ڈال دیئے تھے۔ میں نے رسول اللہﷺ کے گودام میں نظر دوڑائی تو میں نے دیکھا کہ کچھ جَو جو صاع کے قریب تھے اور اسی کی مانند قرظ (درخت) کے پتے کمرہ کے ایک کونہ میں پڑے ہوئے تھے اور چمڑے کی ایک کھال جو پوری طرح رنگی ہوئی نہیں تھی لٹکی ہوئی تھی۔ وہ کہتے ہیں میری آنکھیں بے ساختہ آنسو بہانے لگیں۔ آپؐ نے فرمایا اے خطاب کے بیٹے! تجھے کس چیز نے رُلایا؟ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! میں کیوں نہ روؤں اور اس چٹائی نے آپؐ کے پہلو پر نشانات ڈال دیئے اور یہ آپؐ کا گودام ہے جس میں صرف وہی کچھ ہے جو میں دیکھ رہا ہوں اور قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں میں (مزے کر رہے) ہیں اور آپؐ اللہ کے رسولؐ ہیں اور اس کے خالص اور چُنیدہ ہیں اور یہ آپؐ کا گودام ہے۔ آپؐ نے فرمایا اے خطاب کے بیٹے! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ ہمارے لئے آخرت ہو اور ان کے لئے دنیا۔ میں نے کہا کیوں نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب میں آپؐ کے پاس آیا تھا تو میں نے آپؐ کے چہرہ پر ناراضگی کے آثار پائے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! عورتوں کے معاملہ میں آپ کو کیا مشکل ہے؟ اگر آپؐ نے انہیں طلاق دے دی ہے تو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور جبرائیل اور میکائیل اور میں اور ابوبکر اور تمام مومن آپؐ کے ساتھ ہیں اور کم ہی ہوا کہ میں نے بات کی ہو اور بات کے ساتھ اللہ کی حمد کی ہو تو مجھے امید ہوتی تھی کہ اللہ میری بات کی تصدیق فرمائے گا اور یہ اختیار دینے کی آیت نازل ہوئی { عَسیٰ ربُّہ اِنْ طَلَّقَکُنَّ اَنْ یُبْدِلَہُ خَیراً مِنْکُنَّ* وَاِنْ تَظَاھَرَا عَلَیْہِ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ مَوْلٰہُ وَجِبْرِیْلُ وَصَالِحُ الْمُؤمِنِیْنَ وَالْمَلٓئِکَۃُ بَعْدَ ذَ لِکَ ظَھیرٌ} ترجمہ: قریب ہے کہ اگر وہ تمہیں طلاق دے دے (تو) اس کا رب تمہارے بدلے اس کے لیے تم سے بہتر ازواج لے آئے۔۔۔ اور اگر تم دونوں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو تو یقینا اللہ ہی اس کا مولیٰ ہے اور جبرائیل بھی اور مومنوں میں سے ہر صالح شخص بھی اور مزید برآں فرشتے بھی اس کے پشت پناہ ہیں۔‘‘ اور رسول اللہﷺ کی تمام ازواج مطہرات میں سے حضرت عائشہ بنت ابو بکرؓ اور حفصہؓ دونوں نے ایک دوسرے کی مدد کی تھی میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ نے انہیں طلاق دے دی ہے؟ فرمایا نہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں مسجد میں داخل ہوا تو مسلمان فکر مند بیٹھے تھے اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔ کیا میں اُتروں اور انہیں بتاؤں کہ آپؐ نے انہیں طلاق نہیں دی۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اگر تم چاہو۔ میں آپؐ سے گفتگو کرتا رہا یہاں تک کہ آپؐ کے چہرہ سے ناراضگی جاتی رہی اور یہاں تک کہ آپؐ کھل کھلا کر ہنس پڑے اور آپؐ کے دندانِ مبارک سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت تھے۔ پھر نبیﷺ اُترے اور میں بھی اُترا اور میں کھجور کے تنے کو پکڑ کر اترتا تھا اور رسول اللہﷺ ایسے اترے گویا زمین پر چل رہے ہوں۔ اور آپؐ نے اس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کمرہ میں اُنتیس دن ٹھہرے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ میں مسجد کے دروازہ میں کھڑا ہو گیا اور بلند آواز سے پکارا کہ رسول اللہﷺ نے اپنی ازواج مطہرات کو طلاق نہیں دی اور یہ آیت نازل ہوئی وَاِذَا جَائَ ہُمْ أَ مْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ۔۔۔ اور جب بھی ان کے پاس کوئی امن یا خوف کی بات آئے تو وہ اسے مشتہر کر دیتے ہیں اور اگر وہ اسے (پھیلانے کی بجائے) رسول کی طرف یا اپنے میں سے کسی صاحبِ امر کے سامنے پیش کر دیتے تو ان میں سے جو اس سے استنباط کرتے وہ ضرور اس (کی حقیقت) کو جان لیتے (حضرت عمرؓ کہتے ہیں) کہ میں نے اس امر کا استنباط کیا اور اللہ عزوجل نے آیتِ تخییر نازل فرمائی۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ لَمَّا اعْتَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ - قَالَ - دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا النَّاسُ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى وَيَقُولُونَ طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُؤْمَرْنَ بِالْحِجَابِ فَقَالَ عُمَرُ فَقُلْتُ لأَعْلَمَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ مَا لِي وَمَا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ عَلَيْكَ بِعَيْبَتِكَ . قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ فَقُلْتُ لَهَا يَا حَفْصَةُ أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يُحِبُّكِ . وَلَوْلاَ أَنَا لَطَلَّقَكِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَبَكَتْ أَشَدَّ الْبُكَاءِ فَقُلْتُ لَهَا أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ هُوَ فِي خِزَانَتِهِ فِي الْمَشْرُبَةِ . فَدَخَلْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلاَمِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاعِدًا عَلَى أُسْكُفَّةِ الْمَشْرُبَةِ مُدَلٍّ رِجْلَيْهِ عَلَى نَقِيرٍ مِنْ خَشَبٍ وَهُوَ جِذْعٌ يَرْقَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَيَنْحَدِرُ فَنَادَيْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَىَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ قُلْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَىَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ رَفَعْتُ صَوْتِي فَقُلْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ظَنَّ أَنِّي جِئْتُ مِنْ أَجْلِ حَفْصَةَ وَاللَّهِ لَئِنْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِضَرْبِ عُنُقِهَا لأَضْرِبَنَّ عُنُقَهَا . وَرَفَعْتُ صَوْتِي فَأَوْمَأَ إِلَىَّ أَنِ ارْقَهْ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ فَجَلَسْتُ فَأَدْنَى عَلَيْهِ إِزَارَهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ فَنَظَرْتُ بِبَصَرِي فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا أَنَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوِ الصَّاعِ وَمِثْلِهَا قَرَظًا فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ وَإِذَا أَفِيقٌ مُعَلَّقٌ - قَالَ - فَابْتَدَرَتْ عَيْنَاىَ قَالَ " مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ " . قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَمَا لِي لاَ أَبْكِي وَهَذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ لاَ أَرَى فِيهَا إِلاَّ مَا أَرَى وَذَاكَ قَيْصَرُ وَكِسْرَى فِي الثِّمَارِ وَالأَنْهَارِ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَفْوَتُهُ وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ . فَقَالَ " يَا ابْنَ الْخَطَّابِ أَلاَ تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَنَا الآخِرَةُ وَلَهُمُ الدُّنْيَا " . قُلْتُ بَلَى - قَالَ - وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ حِينَ دَخَلْتُ وَأَنَا أَرَى فِي وَجْهِهِ الْغَضَبَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَشُقُّ عَلَيْكَ مِنْ شَأْنِ النِّسَاءِ فَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مَعَكَ وَمَلاَئِكَتَهُ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَأَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَالْمُؤْمِنُونَ مَعَكَ وَقَلَّمَا تَكَلَّمْتُ وَأَحْمَدُ اللَّهَ بِكَلاَمٍ إِلاَّ رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ يُصَدِّقُ قَوْلِي الَّذِي أَقُولُ وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ آيَةُ التَّخْيِيرِ { عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ} { وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاَهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلاَئِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ} وَكَانَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ وَحَفْصَةُ تَظَاهَرَانِ عَلَى سَائِرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَلَّقْتَهُنَّ قَالَ " لاَ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَالْمُسْلِمُونَ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى يَقُولُونَ طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ أَفَأَنْزِلُ فَأُخْبِرَهُمْ أَنَّكَ لَمْ تُطَلِّقْهُنَّ قَالَ " نَعَمْ إِنْ شِئْتَ " . فَلَمْ أَزَلْ أُحَدِّثُهُ حَتَّى تَحَسَّرَ الْغَضَبُ عَنْ وَجْهِهِ وَحَتَّى كَشَرَ فَضَحِكَ وَكَانَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ ثَغْرًا ثُمَّ نَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَزَلْتُ فَنَزَلْتُ أَتَشَبَّثُ بِالْجِذْعِ وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَأَنَّمَا يَمْشِي عَلَى الأَرْضِ مَا يَمَسُّهُ بِيَدِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا كُنْتَ فِي الْغُرْفَةِ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ . قَالَ " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ " . فقُمْتُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي لَمْ يُطَلِّقْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ . وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ} فَكُنْتُ أَنَا اسْتَنْبَطْتُ ذَلِكَ الأَمْرَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آيَةَ التَّخْيِيرِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول: اردو
  • حقائق الفرقان (جلد ۵): اردو
  • انوارالعلوم (جلد 9): اردو

قرآن کریم کی آیات

4:84 · 66:5 · 66:6

آج 10 میں سے 10 باقی