صحیح مسلم 2691: كتاب الطلاق

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سال حضرت عمرؓ بن خطاب سے ایک آیت کے بارہ میں پوچھنے کے لئے ارادہ کرتا رہا مگر ان کے رعب کی وجہ سے نہ پوچھ سکا یہانتک کہ جب وہ حج کے لئے نکلے تو میں بھی ان کے ساتھ نکلا جب وہ واپس روانہ ہوئے تو ہم ابھی راستہ میں تھے تو آپؓ اپنی ضرورت کی غرض سے پیلوں کے درختوں کی طرف گئے اور میں آپؓ کے انتظار میں ٹھہرا رہا وہ فارغ ہوئے پھر میں ان کے ساتھ چلا میں نے کہا اے امیر المؤمنین آپؐ کی ازواج مطہرات میں سے وہ دو کون تھیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کو (ایک بات کہنے) پر اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حفصہؓ اور عائشہؓ تھیں۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا اللہ کی قسم میں تو ایک سال سے آپ سے یہ پوچھنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر آپ کے رعب کی وجہ سے ایسا نہ کر سکا انہوں نے کہا ایسا نہ کیا کرو۔ اگر تمہارا خیال ہے کہ مجھے کسی بات کا علم ہے تو وہ مجھ سے پوچھ لیا کرو۔ اگر وہ مجھے معلوم ہوئی تو میں تمہیں بتا دوں گا۔ وہ کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے کہا اللہ کی قسم جاہلیت میں ہم عورتوں کو کسی شمار میں نہ لاتے تھے یہانتک کہ اللہ نے ان کے بارہ میں نازل کیا جو نازل کیا۔ اور ان کے لئے حصہ مقرر کیا جو مقرر کیا۔ وہ کہتے ہیں میں اس دوران میں کسی کام کے بارہ میں غور کر رہا تھا کہ میری بیوی نے مجھے کہا آپ اس اس طرح کیوں نہیں کر لیتے۔ اس پر میں نے اسے کہا تمہارا اس سے کیا تعلق اور تمہارا اس میں کیا عمل دخل جس کا میں ارادہ کر رہا ہوں؟ اس نے مجھے کہا اے ابن خطاب! تجھ پر تعجب ہے تو چاہتا ہے کہ تجھ سے کوئی سوال و جواب نہ کرے اور تیری بیٹی رسول اللہﷺ سے سوال و جواب کرتی ہے یہانتک کہ وہ دن بھر ناراض رہتے ہیں حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی چادر لی اور مکان سے نکلا اور حفصہؓ کے پاس گیا اور اسے کہا اے میری پیاری بیٹی! تو رسول اللہﷺ سے سوال و جواب کرتی ہے؟ یہانتک کہ وہ دن بھر ناراض رہتے ہیں۔ حفصہؓ نے کہا اللہ کی قسم! ہم آپ سے سوال و جواب کرتی ہیں میں نے کہا تو میں تمہیں اللہ کی سزا اور اس کے رسولؐ کی ناراضگی سے ڈراتا ہوں اے میری پیاری بیٹی! تجھے وہ غلط فہمی میں مبتلاء نہ کرے جس کو اپنے حسن پر اور رسول اللہﷺ کی محبت پر ناز ہے۔ پھر میں نکلا اور ام سلمہؓ کے ہاں ان سے اپنی رشتہ داری کی وجہ سے گیا اور ان سے گفتگو کی۔ مجھے حضرت ام سلمہؓ نے کہا اے خطاب کے بیٹے! مجھے تجھ پر تعجب ہے تم ہر چیز میں دخل دیتے ہو حتّٰی کہ تم چاہتے ہو کہ رسول اللہﷺ اور ان کی ازواج مطہرات کے درمیان بھی دخل اندازی کرو۔ وہ کہتے ہیں انہوں نے مجھے ایسی گرفت کی کہ جو کچھ میں محسوس کر رہا تھا اس شدت کو نرم کردیا اور میں ان کے ہاں سے چلا آیا اور انصار میں سے میرا ایک ساتھی تھا کہ جب میں (حضورﷺ کی مجلس سے) غیر حاضر تو وہ مجھے خبر دیتا اور جب وہ غیر حاضر ہوتا تو میں اسے آگاہ کرتا۔ ان دنوں ہمیں غسّان کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ کی طرف سے ڈر تھا اور ہمارے درمیان ذکر ہوا تھا کہ وہ ہماری طرف آنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہمارے سینے اس کی وجہ سے بھرے ہوئے تھے اس دوران میں میرا انصاری ساتھی آیا اور دروازہ زور زور سے کھٹکھٹانے لگا۔ اس نے کہا کھولو کھولو، میں نے کہا غسّانی آگیا ہے۔ اس نے کہا اس سے بھی سخت معاملہ ہے۔ رسول اللہﷺ نے اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ میں نے کہا حفصہ اور عائشہ کی ناک کو مٹی لگے۔ پھر میں نے اپنا کپڑا لیا اور نکلا یہانتک کہ آیا اور دیکھا کہ رسول اللہﷺ اپنے چوبارہ میں ہیں جس پر ایک سیڑھی کے ذریعہ سے چڑھا جاتا تھا اور رسول اللہﷺ کا سیاہ رنگ کا خادم سیڑھی کے او پر تھا۔ میں نے کہا یہ عمرؓ ہے۔ مجھے اجازت دی گئی۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں پھر میں نے رسول اللہﷺ سے یہ بات بیان کی۔ جب میں ام سلمہؓ کی بات پر پہنچا تو رسول اللہﷺ نے تبسّم فرمایا اور آپؐ ایک چٹائی پر تھے۔ اس کے اور آپؐ کے درمیان کوئی چیز نہ تھی اور آپؐ کے سر کے نیچے چمڑے کا ایک تکیہ تھا جس کے اندر کھجور کی چھال تھی اور آپؐ کے پاؤں کے پاس قرظ کے پتوں کے ڈھیر تھے۔ اور آپ کے سر کی طرف کچھ چمڑے لٹکے ہوئے تھے۔ میں نے چٹائی کے نشانات رسول اللہﷺ کے پہلو پر دیکھے تو میں رو دیا۔ آپؐ نے فرمایا تجھے کس چیز نے رُلایا میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ کسریٰ اور قیصر کس (آرام) میں وہ دونوں ہیں اور آپؐ اللہ کے رسولؐ ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تم پسند نہیں کرتے کہ ان دونوں کے لئے تو دنیا ہو اور تمہارے لئے آخرت ہو۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ میں حضرت عمرؓ کے ساتھ آیا یہانتک کہ جب ہم مرالظہران میں تھے اور باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے سوائے اس کے کہ اس میں یہ بھی ہے میں نے دو عورتوں کے بارہ میں پوچھا (حضرت عمرؓ نے فرمایا) حفصہؓ اور ام سلمہؓ اور اس روایت میں مزید ہے کہ (حضرت عمرؓ نے) فرمایا میں حجروں کے پاس آیا اور دیکھا کہ ہر گھر میں رونے کی آواز آرہی ہے۔ اس روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ آپؐ نے اُن (ازواج مطہرات) سے ایک مہینہ کے لئے ایلاء کیا تھا جب اُنتیس دن ہوئے تو آپؐ ان کے پاس تشریف لائے۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - أَخْبَرَنِي يَحْيَى أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ حُنَيْنٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ قَالَ مَكَثْتُ سَنَةً وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ آيَةٍ فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْلَهُ حَتَّى خَرَجَ حَاجًّا فَخَرَجْتُ مَعَهُ فَلَمَّا رَجَعَ فَكُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ عَدَلَ إِلَى الأَرَاكِ لِحَاجَةٍ لَهُ فَوَقَفْتُ لَهُ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ سِرْتُ مَعَهُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَزْوَاجِهِ فَقَالَ تِلْكَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ . قَالَ فَقُلْتُ لَهُ وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لأُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ هَذَا مُنْذُ سَنَةٍ فَمَا أَسْتَطِيعُ هَيْبَةً لَكَ . قَالَ فَلاَ تَفْعَلْ مَا ظَنَنْتَ أَنَّ عِنْدِي مِنْ عِلْمٍ فَسَلْنِي عَنْهُ فَإِنْ كُنْتُ أَعْلَمُهُ أَخْبَرْتُكَ - قَالَ - وَقَالَ عُمَرُ وَاللَّهِ إِنْ كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَا نَعُدُّ لِلنِّسَاءِ أَمْرًا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِنَّ مَا أَنْزَلَ وَقَسَمَ لَهُنَّ مَا قَسَمَ قَالَ فَبَيْنَمَا أَنَا فِي أَمْرٍ أَأْتَمِرُهُ إِذْ قَالَتْ لِي امْرَأَتِي لَوْ صَنَعْتَ كَذَا وَكَذَا فَقُلْتُ لَهَا وَمَا لَكِ أَنْتِ وَلِمَا هَا هُنَا وَمَا تَكَلُّفُكِ فِي أَمْرٍ أُرِيدُهُ فَقَالَتْ لِي عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ مَا تُرِيدُ أَنْ تُرَاجَعَ أَنْتَ وَإِنَّ ابْنَتَكَ لَتُرَاجِعُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ . قَالَ عُمَرُ فَآخُذُ رِدَائِي ثُمَّ أَخْرُجُ مَكَانِي حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا يَا بُنَيَّةُ إِنَّكِ لَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ . فَقَالَتْ حَفْصَةُ وَاللَّهِ إِنَّا لَنُرَاجِعُهُ . فَقُلْتُ تَعْلَمِينَ أَنِّي أُحَذِّرُكِ عُقُوبَةَ اللَّهِ وَغَضَبَ رَسُولِهِ يَا بُنَيَّةُ لاَ يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي قَدْ أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا وَحُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا . ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ لِقَرَابَتِي مِنْهَا فَكَلَّمْتُهَا فَقَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ قَدْ دَخَلْتَ فِي كُلِّ شَىْءٍ حَتَّى تَبْتَغِي أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَزْوَاجِهِ . قَالَ فَأَخَذَتْنِي أَخْذًا كَسَرَتْنِي عَنْ بَعْضِ مَا كُنْتُ أَجِدُ فَخَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَكَانَ لِي صَاحِبٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِذَا غِبْتُ أَتَانِي بِالْخَبَرِ وَإِذَا غَابَ كُنْتُ أَنَا آتِيهِ بِالْخَبَرِ وَنَحْنُ حِينَئِذٍ نَتَخَوَّفُ مَلِكًا مِنْ مُلُوكِ غَسَّانَ ذُكِرَ لَنَا أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسِيرَ إِلَيْنَا فَقَدِ امْتَلأَتْ صُدُورُنَا مِنْهُ فَأَتَى صَاحِبِي الأَنْصَارِيُّ يَدُقُّ الْبَابَ وَقَالَ افْتَحِ افْتَحْ . فَقُلْتُ جَاءَ الْغَسَّانِيُّ فَقَالَ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ اعْتَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَزْوَاجَهُ . فَقُلْتُ رَغِمَ أَنْفُ حَفْصَةَ وَعَائِشَةَ . ثُمَّ آخُذُ ثَوْبِي فَأَخْرُجُ حَتَّى جِئْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ يُرْتَقَى إِلَيْهَا بِعَجَلَةٍ وَغُلاَمٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْوَدُ عَلَى رَأْسِ الدَّرَجَةِ فَقُلْتُ هَذَا عُمَرُ . فَأُذِنَ لِي . قَالَ عُمَرُ فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هَذَا الْحَدِيثَ فَلَمَّا بَلَغْتُ حَدِيثَ أُمِّ سَلَمَةَ تَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِنَّهُ لَعَلَى حَصِيرٍ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ شَىْءٌ وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ وَإِنَّ عِنْدَ رِجْلَيْهِ قَرَظًا مَضْبُورًا وَعِنْدَ رَأْسِهِ أُهُبًا مُعَلَّقَةً فَرَأَيْتُ أَثَرَ الْحَصِيرِ فِي جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَكَيْتُ فَقَالَ " مَا يُبْكِيكَ " . فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ كِسْرَى وَقَيْصَرَ فِيمَا هُمَا فِيهِ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمَا الدُّنْيَا وَلَكَ الآخِرَةُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلْتُ مَعَ عُمَرَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ كَنَحْوِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ قُلْتُ شَأْنُ الْمَرْأَتَيْنِ قَالَ حَفْصَةُ وَأُمُّ سَلَمَةَ . وَزَادَ فِيهِ وَأَتَيْتُ الْحُجَرَ فَإِذَا فِي كُلِّ بَيْتٍ بُكَاءٌ . وَزَادَ أَيْضًا وَكَانَ آلَى مِنْهُنَّ شَهْرًا فَلَمَّا كَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ نَزَلَ إِلَيْهِنَّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

آج 10 میں سے 10 باقی