صحیح مسلم 2693: كتاب الطلاق

حضرت ابن عباّس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں ہمیشہ چاہتا رہا کہ حضرت عمرؓ سے نبیﷺ کی اُن دو ازواج کے بارہ میں پوچھوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر تم اپنی غلطی پر اللہ سے توبہ کرو تو تم دونوں کے دل تو پہلے ہی اس بات کی طرف جھکے ہوئے ہیں (اور توبہ کے لئے تیار ہیں) حتّٰی کہ حضرت عمرؓ نے حج کیا اور میں نے بھی آپؓ کے ساتھ حج کیا۔ جب ہم رستہ میں کسی جگہ تھے حضرت عمرؓ ایک طرف گئے میں بھی ان کے ساتھ پانی کی چھاگل کے ساتھ گیا۔ آپ قضائِ حاجت سے فارغ ہوئے پھر میرے پاس آئے میں نے آپؓ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا۔ آپؓ نے وضوء کیا میں نے کہا اے امیر المؤمنین! نبیﷺ کی ازواج مطہرات میں سے وہ دو عورتیں کونسی تھیں جن کے متعلق اللہ عزّوجلّ نے فرمایا اگر تم اپنی غلطی پر اللہ سے توبہ کرو تو تم دونوں کے دل تو پہلے ہی اس بات کی طرف جھکے ہوئے ہیں (اور توبہ کے لئے تیار ہیں)۔ حضرت عمرؓ نے کہا واہ ابن عباس! تم پر تعجب ہے۔ زہری کہتے ہیں بخدا انہوں نے ناپسند کیا کہ انہوں (حضرت ابن عباسؓ) نے (ان سے پہلے) نہ پوچھ لیا اور (حضرت عمرؓ نے) اس کو چھپایا نہیں۔ آپؓ نے کہا وہ حفصہؓ اور عائشہؓ تھیں پھر آپؓ تفصیل سے روایت بیان کرنے لگے۔ انہوں نے کہا ہم گروہ قریش ایسی قوم تھے جو عورتوں پر غالب رہتے تھے۔ جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے ایسی قوم پائی جن پر ان کی عورتیں غالب تھیں تو ہماری عورتیں ان کی عورتوں سے سیکھنے لگیں اور کہنے لگے میرا مکان بنی امیہ بن زید کے قبیلہ میں بالائی بستی میں تھا۔ ایک دن میں اپنی بیوی پر ناراض ہوا وہ مجھے جواب دینے لگی مجھے برا لگا کہ وہ مجھے جواب دے۔ اس نے کہا میرا تمہیں جواب دینا برا لگتا ہے۔ اللہ کی قسم نبیﷺ کی ازواج آپؐ کو جواب دیتی ہیں۔ اور ان میں سے کوئی دن بھر آپؐ سے روٹھی رہتی ہے۔ اس پر میں چلا اور حفصہؓ کے پاس گیا اور میں نے کہا کیا تم رسول اللہﷺ کو جواب دیتی ہو۔ اس نے کہا ہاں۔ میں نے کہا کیا تم میں سے کوئی آپؐ سے دن بھر روٹھی رہتی ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ میں نے کہا تم میں سے جس نے ایسا کیا وہ ناکام و نامراد ہوئی۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات سے امن میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنے رسولؐ کی ناراضگی کی وجہ سے غضب کرے اور وہ ہلاک ہوجائے۔ تم رسول اللہﷺ کو جواب نہ دیا کرو اور آپؐ سے کچھ طلب نہ کیا کرو جو تمہاری ضرورت ہو وہ مجھ سے مانگ لیا کرو اور تمہاری ہمسائی تمہیں دھوکہ میں نہ ڈالے کہ وہ تم سے زیادہ خوبصورت اور رسول اللہﷺ کو تم سے زیادہ محبوب ہے۔ آپؓ کی مراد حضرت عائشہؓ سے تھی انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا میرا ایک انصاری ہمسایہ تھا اور ہم باری باری رسول اللہﷺ کے پاس آتے تھے۔ ایک دن وہ آتا اور ایک دن میں آتا وہ مجھے وحی وغیرہ کی خبر دیتا اور میں اس کے پاس اسی طرح خبریں لاتا تھا ہم باہم گفتگو کیا کرتے تھے کہ غسان کا بادشاہ ہم سے جنگ کرنے کے لئے گھوڑوں کو نعل لگا رہا ہے۔ میرا ساتھی گیا اور میرے پاس عشاء کے وقت آیا اور میرا دروازہ کھٹکھٹایا اور مجھے آواز دی میں باہر اس کے پاس آیا۔ اس نے کہا ایک بہت بڑا حادثہ ہوا ہے۔ میں نے کہا کیا ہوا! غسان آگیا ہے؟ اس نے کہا نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا اور بہت بڑا۔ نبیﷺ نے اپنی ازواج کو طلاق دے دی ہے میں نے کہا حفصہؓ ناکام و نامراد ہوگئی۔ میں گمان کرتا تھا کہ ایسا ہوکر رہے گا۔ جب میں نے صبح کی نماز پڑھی اپنے کپڑے پہنے پھر اترا اور حفصہؓ کے پاس گیا وہ رو رہی تھی میں نے پوچھا کیا رسول اللہﷺ نے تم سب کو طلاق دے دی ہے؟ اس نے کہا میں نہیں جانتی آپؐ تو اس چوبارہ میں علیحدہ بیٹھے ہیں۔ میں آپؐ کے سیاہ رنگ خادم کے پاس آیا اور کہا عمر کے لئے اجازت طلب کرو۔ وہ داخل ہوا پھر میری طرف آیا اور کہا میں نے حضورؐ سے آپ کا ذکر کیا مگر آپ خاموش رہے۔ میں چلا اور منبر تک گیا اور بیٹھ گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہیں اور ان میں سے بعض رو بھی رہے ہیں۔ میں تھوڑی دیر بیٹھا رہا اور جو کچھ محسوس کر رہا تھا اس نے مجھ پر غلبہ کیا میں اس غلام کے پاس آیا اور کہا عمر کے لئے اجازت مانگو وہ اندر گیا پھر باہر میرے پاس آیا اور کہا میں نے آپؐ سے اس کا ذکر کیا تو آپؐ خاموش رہے میں واپس جانے کے لئے مڑا تو اچانک لڑکا میرے پاس باہر آیا اور کہا جائیں آپ کے لئے اجازت ہے۔ میں (کمرے میں) داخل ہوا اور میں نے رسول اللہﷺ کو سلام کیا۔ آپؐ چٹائی پر تکیہ لگائے ہوئے تھے جس نے آپؐ کے پہلو پر نشان ڈال دیئے تھے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپؐ نے میری طرف اپنا سر اُٹھایا اور فرمایا نہیں میں نے کہا اللہ اکبر یا رسولؐ اللہ! آپؐ جانتے ہیں کہ گروہِ قریش ایسی قوم تھے جو عورتوں پر غالب تھے جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے ایسی قوم پائی جن کی عورتیں ان پر غالب ہیں ہماری عورتوں نے ان کی عورتوں سے سیکھنا شروع کیا ایک دن میں اپنی بیوی پر ناراض ہوا۔ تو وہ مجھے جواب دینے لگی۔ مجھے برا لگا کہ وہ مجھے جواب دے۔ اس نے کہا آپ کو کیوں برا لگتا ہے کہ میں آپ کو جواب دیتی ہوں۔ اللہ کی قسم نبیﷺ کی بیویاں آپؐ کو جواب دیتی ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک دن بھر آپؐ سے روٹھی رہتی ہے۔ میں نے کہا ان میں سے جس نے ایسا کیا وہ ناکام و نامراد رہی۔ کیا ان میں سے کوئی ایک بھی اس بات سے امن میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنے رسولؐ کی ناراضگی کی وجہ سے ناراض ہو۔ پھر تو وہ ہلاک ہوگئی۔ رسول اللہﷺ مسکرائے میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے حفصہؓ سے کہا تم کسی دھوکے میں نہ رہنا تیری ہمسائی تجھ سے زیادہ خوبصورت اور تجھ سے زیادہ رسول اللہﷺ کو محبوب ہے۔ آپؐ پھر مسکرائے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت ہے؟ میں دل بہلانے کی بات کروں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں میں بیٹھ گیا اور اپنا سر کمرے کو دیکھنے کے لئے اُٹھایا۔ بخدا میں نے اس میں سوائے تین چمڑوں کے کوئی چیز نہیں دیکھی جس کو دیکھ کر نظر واپس آئے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ دعا کریں کہ وہ آپؐ کی امت کو فراخی و کشادگی عطا فرمائے۔ اس نے فارس اور روم کو فراخی دے رکھی ہے حالانکہ وہ اللہ کی عبادت نہیں کرتے۔ اس پر آپؐ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا اے ابن خطاب تم بھی شک میں ہو؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کی اچھی چیزیں دنیا کی زندگی میں جلدی دے دی گئی ہیں۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے لئے مغفرت طلب کیجئے۔ آپؐ نے ان (اپنی ازواج مطہرات پر) شدت غم کی وجہ سے قسم کھائی تھی کہ ان کے پاس ایک ماہ تک نہیں جائیں گے یہانتک کہ اللہ عزّوجل نے آپؐ کی محبت پر اعتماد کرتے ہوئے آپؐ سے ناز سے خطاب فرمایا۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ - وَتَقَارَبَا فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ - قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمْ أَزَلْ حَرِيصًا أَنْأَسْأَلَ عُمَرَ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَيْنِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} حَتَّى حَجَّ عُمَرُ وَحَجَجْتُ مَعَهُ فَلَمَّا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ عَدَلَ عُمَرُ وَعَدَلْتُ مَعَهُ بِالإِدَاوَةِ فَتَبَرَّزَ ثُمَّ أَتَانِي فَسَكَبْتُ عَلَى يَدَيْهِ فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَانِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُمَا { إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} قَالَ عُمَرُ وَاعَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ - قَالَ الزُّهْرِيُّ كَرِهَ وَاللَّهِ مَا سَأَلَهُ عَنْهُ وَلَمْ يَكْتُمْهُ - قَالَ هِيَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ . ثُمَّ أَخَذَ يَسُوقُ الْحَدِيثَ قَالَ كُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَاءَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِهِمْ - قَالَ - وَكَانَ مَنْزِلِي فِي بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ بِالْعَوَالِي فَتَغَضَّبْتُ يَوْمًا عَلَى امْرَأَتِي فَإِذَا هِيَ تُرَاجِعُنِي فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي . فَقَالَتْ مَا تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ فَوَاللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيُرَاجِعْنَهُ وَتَهْجُرُهُ إِحْدَاهُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ . فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ أَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ نَعَمْ . فَقُلْتُ أَتَهْجُرُهُ إِحْدَاكُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ قَالَتْ نَعَمْ . قُلْتُ قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْكُنَّ وَخَسِرَ أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ عَلَيْهَا لِغَضَبِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هِيَ قَدْ هَلَكَتْ لاَ تُرَاجِعِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلاَ تَسْأَلِيهِ شَيْئًا وَسَلِينِي مَا بَدَا لَكِ وَلاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ هِيَ أَوْسَمَ وَأَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْكِ - يُرِيدُ عَائِشَةَ - قَالَ وَكَانَ لِي جَارٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَكُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَنْزِلُ يَوْمًا وَأَنْزِلُ يَوْمًا فَيَأْتِينِي بِخَبَرِ الْوَحْىِ وَغَيْرِهِ وَآتِيهِ بِمِثْلِ ذَلِكَ وَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ غَسَّانَ تُنْعِلُ الْخَيْلَ لِتَغْزُوَنَا فَنَزَلَ صَاحِبِي ثُمَّ أَتَانِي عِشَاءً فَضَرَبَ بَابِي ثُمَّ نَادَانِي فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ حَدَثَ أَمْرٌ عَظِيمٌ . قُلْتُ مَاذَا أَجَاءَتْ غَسَّانُ قَالَ لاَ بَلْ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ وَأَطْوَلُ طَلَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ . فَقُلْتُ قَدْ خَابَتْ حَفْصَةُ وَخَسِرَتْ قَدْ كُنْتُ أَظُنُّ هَذَا كَائِنًا حَتَّى إِذَا صَلَّيْتُ الصُّبْحَ شَدَدْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي ثُمَّ نَزَلْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ وَهْىَ تَبْكِي فَقُلْتُ أَطَلَّقَكُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ لاَ أَدْرِي هَا هُوَ ذَا مُعْتَزِلٌ فِي هَذِهِ الْمَشْرُبَةِ . فَأَتَيْتُ غُلاَمًا لَهُ أَسْوَدَ فَقُلْتُ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ . فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَىَّ فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ فَجَلَسْتُ فَإِذَا عِنْدَهُ رَهْطٌ جُلُوسٌ يَبْكِي بَعْضُهُمْ فَجَلَسْتُ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ ثُمَّ أَتَيْتُ الْغُلاَمَ فَقُلْتُ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ . فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَىَّ . فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ . فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا فَإِذَا الْغُلاَمُ يَدْعُونِي فَقَالَ ادْخُلْ فَقَدْ أَذِنَ لَكَ فَدَخَلْتُ فَسَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى رَمْلِ حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ فَقُلْتُ أَطَلَّقْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ نِسَاءَكَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَىَّ وَقَالَ " لاَ " . فَقُلْتُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَوْ رَأَيْتَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَاءَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِهِمْ فَتَغَضَّبْتُ عَلَى امْرَأَتِي يَوْمًا فَإِذَا هِيَ تُرَاجِعُنِي فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي . فَقَالَتْ مَا تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ فَوَاللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيُرَاجِعْنَهُ وَتَهْجُرُهُ إِحْدَاهُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ . فَقُلْتُ قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُنَّ وَخَسِرَ أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاهُنَّ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ عَلَيْهَا لِغَضَبِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هِيَ قَدْ هَلَكَتْ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ هِيَ أَوْسَمُ مِنْكِ وَأَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْكِ . فَتَبَسَّمَ أُخْرَى فَقُلْتُ أَسْتَأْنِسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " نَعَمْ " . فَجَلَسْتُ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فِي الْبَيْتِ فَوَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ فِيهِ شَيْئًا يَرُدُّ الْبَصَرَ إِلاَّ أُهُبًا ثَلاَثَةً فَقُلْتُ ادْعُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يُوَسِّعَ عَلَى أُمَّتِكَ فَقَدْ وَسَّعَ عَلَى فَارِسَ وَالرُّومِ وَهُمْ لاَ يَعْبُدُونَ اللَّهَ فَاسْتَوَى جَالِسًا ثُمَّ قَالَ " أَفِي شَكٍّ أَنْتَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ أُولَئِكَ قَوْمٌ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا " . فَقُلْتُ اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ . وَكَانَ أَقْسَمَ أَنْ لاَ يَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا مِنْ شِدَّةِ مَوْجِدَتِهِ عَلَيْهِنَّ . حَتَّى عَاتَبَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 18: كتاب الطلاق

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

66:5

آج 10 میں سے 10 باقی