صحیح مسلم 2722: كتاب الطلاق
زینب بنت ابی سلمہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں جب حضرت اُمِّ حبیبہؓ کے پاس حضرت ابو سفیانؓ کی وفات کی خبر آئی تو انہوں نے تیسرے دن زرد خوشبو منگوائی اور اسے اپنے بازؤوں اور رُخساروں پر لگایا اور کہا مجھے اس کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ میں نے نبیﷺ سے سنا آپؐ فرما رہے تھے کسی عورت کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتی ہے جائز نہیں کہ وہ تین دن سے زائد سوگ منائے سوائے خاوند کے۔ وہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرے گی۔
وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَتْ لَمَّا أَتَى أُمَّ حَبِيبَةَ نَعِيُّ أَبِي سُفْيَانَ دَعَتْ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ بِصُفْرَةٍ فَمَسَحَتْ بِهِ ذِرَاعَيْهَا وَعَارِضَيْهَا وَقَالَتْ كُنْتُ عَنْ هَذَا غَنِيَّةً سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلاَثٍ إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی