صحیح مسلم 2727: كتاب اللعان
ابن شہاب سے روایت ہے کہ انہیں سہل بن سعد ساعدی نے بتایا کہ حضرت عویمر عجلانیؓ، حضرت عاصمؓ بن عدی انصاری کے پاس آئے اور انہوں نے ان سے کہا اے عاصم! تمہارا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پائے کیا وہ اسے قتل کر دے؟ پھر تم لوگ اسے قتل کر دو گے یا وہ کیا کرے؟ اے عاصم! تم میرے لئے رسول اللہ ﷺ سے پوچھو۔ عاصم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو رسول اللہ ﷺ نے ایسے سوالات کو ناپسند فرمایا اور ان کو بُرا قرار دیا یہانتک کہ عاصم پر وہ بات جو اس نے رسول اللہ ﷺ سے سنی گراں گذری۔ جب عاصم اپنے گھر والوں کی طرف واپس آئے تو ان کے پاس عویمر آئے اور انہوں نے کہا اے عاصم! رسول اللہ ﷺ نے تمہیں کیا فرمایا؟ عاصم نے عویمر سے کہا تم میرے پاس کوئی بھلائی نہیں لائے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سوال کو جو میں نے آپؐ سے پوچھا ناپسند فرمایا ہے۔ عویمر نے کہا اللہ کی قسم! میں نہیں رُکوں گا یہانتک کہ آپؐ سے اس کے بارہ میں پوچھ نہ لوں۔ پس عویمر آئے اور لوگوں کے درمیان رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے اور انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ اس شخص کے بارہ میں فرمائیے جو اپنی عورت کے پاس کسی اور شخص کو پاتا ہے کیا وہ اسے قتل کردے؟ اور پھر آپ لوگ اسے قتل کر دیں یا وہ کیا کرے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تیرے اور تیری بیوی کے بارہ میں (حکم) نازل ہوا ہے جاؤ اور اسے لے آؤ۔ سہل کہتے ہیں پھر ان دونوں نے لعان کیا اور میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھا۔ پس جب دونوں فارغ ہوئے۔ عویمر نے کہا یا رسولؐ اللہ! اگر میں اسے روک رکھوں تو گویا میں نے اس پر جھوٹ بولا۔ پھر قبل اس کے کہ رسول اللہ ﷺ اسے حکم دیں اس نے اسے تین طلاقیں دے دیں۔ ابن شہاب کہتے ہیں تو پھر دو لعان کرنے والوں کے لئے سنت ہوگئی۔
ایک اور روایت میں (جَائَ کی بجائے) اَتَی کے الفاظ ہیں اور (اَلْعَجْلَانِیَّ کی بجائے) مِنْ بَنِیْ الْعَجْلَانِ کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں راوی نے یہ بات شامل کر دی ہے کہ پھر مرد کی عورت سے جدائی لعان کرنے والوں کے لئے سنت ٹھہری اور اس میں مزید یہ بھی ہے کہ سہل کہتے ہیں وہ حاملہ تھی اور اس کے بیٹے کو اس کی ماں کی نسبت سے پکارا جاتا تھا پھر یہ سنت جاری ہوئی کہ وہ اپنی ماں کا وارث ہوگا اور وہ اس کی وارث ہوگی اس میں جو اللہ نے اس کے لئے مقرر کیا ہے۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابن شہاب نے دو لعان کرنے والوں کے بارہ میں جو سنت ہے حضرت سہل بن سعد ؓ جو بنی ساعدہ میں سے تھے کی (بیان کردہ) حدیث کی بنا پر بتایا کہ انصار کا ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کا اس شخص کے بارہ میں کیا ارشاد ہے جو اپنی بیوی کے پاس ایک شخص کو پاتا ہے اور راوی نے سارا قصہ بیان کیا اور اس میں یہ مزید بیان کیا کہ انہوں نے مسجد میں لعان کیا تھا اور میں موجود تھا اور روایت میں ہے کہ اس نے اس (عورت) کو تین طلاقیں قبل اس کے کہ رسول اللہ ﷺ اس کو ارشاد فرماتے دیں پھر نبی ﷺ کی موجودگی میں انہوں نے اس کو چھوڑ دیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا تمام لعان کرنے والوں کے لئے یہ جدائی ہے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُوَيْمِرًا الْعَجْلاَنِيَّ جَاءَ إِلَى عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ الأَنْصَارِيِّ فَقَالَ لَهُ أَرَأَيْتَ يَا عَاصِمُ لَوْ أَنَّ رَجُلاً وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً أَيَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ أَمْ كَيْفَ يَفْعَلُ فَسَلْ لِي عَنْ ذَلِكَ يَا عَاصِمُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَسَأَلَ عَاصِمٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَسَائِلَ وَعَابَهَا حَتَّى كَبُرَ عَلَى عَاصِمٍ مَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَجَعَ عَاصِمٌ إِلَى أَهْلِهِ جَاءَهُ عُوَيْمِرٌ فَقَالَ يَا عَاصِمُ مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ عَاصِمٌ لِعُوَيْمِرٍ لَمْ تَأْتِنِي بِخَيْرٍ قَدْ كَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَسْأَلَةَ الَّتِي سَأَلْتُهُ عَنْهَا . قَالَ عُوَيْمِرٌ وَاللَّهِ لاَ أَنْتَهِي حَتَّى أَسْأَلَهُ عَنْهَا . فَأَقْبَلَ عُوَيْمِرٌ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسَطَ النَّاسِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ رَجُلاً وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً أَيَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ أَمْ كَيْفَ يَفْعَلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ نَزَلَ فِيكَ وَفِي صَاحِبَتِكَ فَاذْهَبْ فَأْتِ بِهَا " . قَالَ سَهْلٌ فَتَلاَعَنَا وَأَنَا مَعَ النَّاسِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا فَرَغَا قَالَ عُوَيْمِرٌ كَذَبْتُ عَلَيْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَمْسَكْتُهَا . فَطَلَّقَهَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَأْمُرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَكَانَتْ سُنَّةَ الْمُتَلاَعِنَيْنِ . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ الأَنْصَارِيُّ أَنَّ عُوَيْمِرًا الأَنْصَارِيَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلاَنِ أَتَى عَاصِمَ بْنَ عَدِيٍّ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ قَوْلَهُ وَكَانَ فِرَاقُهُ إِيَّاهَا بَعْدُ سُنَّةً فِي الْمُتَلاَعِنَيْنِ . وَزَادَ فِيهِ قَالَ سَهْلٌ فَكَانَتْ حَامِلاً فَكَانَ ابْنُهَا يُدْعَى إِلَى أُمِّهِ . ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّةُ أَنَّهُ يَرِثُهَا وَتَرِثُ مِنْهُ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَهَا . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنِ الْمُتَلاَعِنَيْنِ وَعَنِ السُّنَّةِ فِيهِمَا عَنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَخِي بَنِي سَاعِدَةَ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ رَجُلاً وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ . وَزَادَ فِيهِ فَتَلاَعَنَا فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا شَاهِدٌ . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَطَلَّقَهَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَأْمُرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَفَارَقَهَا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ذَاكُمُ التَّفْرِيقُ بَيْنَ كُلِّ مُتَلاَعِنَيْنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 19: كتاب اللعان