صحیح مسلم 274: كتاب الإيمان
یزید الفقیر کہتے ہیں کہ خوارج کی ایک رائے میرے دل میں کھُب گئی۔ ہم ایک بڑی جماعت کے ساتھ نکلے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ حج کریں گے پھر لوگوں کے خلاف خروج کریں گے۔ جب ہم مدینہ سے گزرے تو حضرت جابر بن عبداللہؓ ایک ستون کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو رسول اللہﷺ کی احادیث سنا رہے تھے۔ اسی اثناء میں انہوں نے جہنمیوں کا ذکر کیا تو مَیں نے ان سے کہا اے صحابی رسول اللہﷺ! آپ کیا روایتیں سنا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے {اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَہُ {(آلِ عمران: 193) یعنی جس کو تو نے آگ میں داخل کر دیا اسے رسوا کر دیا اور }کُلَّمَا اَرَادُوْا اَنْ یَخْرُجُوْا مِنْھَا اُعِیْدُوا فِیْھَا} (السجدہ: 21) یعنی وہ جب بھی نکلنے کا ارادہ کریں گے اس میں لوٹا دئیے جائیں گے۔ یہ آپ کیا باتیں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کیا تم قرآن پڑھتے ہو؟ مَیں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا کیا تم نے محمد علیہ السلام کے مقام کے بارہ میں کچھ سنا ہے؟ جس پر اللہ انہیں (قیامت کے دن) فائز فرمائے گا؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا محمدﷺ کا مقام تو مقامِ محمود ہے جس کی بدولت اللہ اس کو نکالے گا جس کو نکالے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے پلِ صراط کے رکھے جانے کا اور لوگوں کا اس پر سے گزرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا مجھے ڈر ہے کہ مجھے وہ سب کچھ یاد نہیں رہا۔ ہاں یہ ضرور کہا کہ لوگ آگ میں سے نکلیں گے بعد اس کے کہ وہ اس میں تھے۔ راوی کہتے ہیں وہ اس حال میں نکلیں گے کہ گویا وہ تِلوں کے پودوں کی لکڑیاں ہیں۔ پھر وہ جنت کے ایک دریا میں داخل ہوں گے اور اس میں غسل کریں گے اور جب نکلیں گے تو گویا کہ وہ (سفید) کاغذ ہیں۔ یہ سُن کر ہم لوٹے اور کہنے لگے تمہارا بُرا ہو۔ کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ بزرگ رسول اللہﷺ پر جھوٹ بولتے ہیں۔ پھر ہم لوٹ گئے اور خدا کی قسم! ہم میں سے سوائے ایک شخص کے کوئی (لوگوں پر حملہ کے لئے) نہ نکلا۔
وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ - يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي أَيُّوبَ - قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ الْفَقِيرُ قَالَ كُنْتُ قَدْ شَغَفَنِي رَأْىٌ مِنْ رَأْىِ الْخَوَارِجِ فَخَرَجْنَا فِي عِصَابَةٍ ذَوِي عَدَدٍ نُرِيدُ أَنْ نَحُجَّ ثُمَّ نَخْرُجَ عَلَى النَّاسِ - قَالَ - فَمَرَرْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَإِذَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ - جَالِسٌ إِلَى سَارِيَةٍ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَإِذَا هُوَ قَدْ ذَكَرَ الْجَهَنَّمِيِّينَ - قَالَ - فَقُلْتُ لَهُ يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ مَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُونَ وَاللَّهُ يَقُولُ { إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ} وَ { كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا} فَمَا هَذَا الَّذِي تَقُولُونَ قَالَ فَقَالَ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَهَلْ سَمِعْتَ بِمَقَامِ مُحَمَّدٍ - عَلَيْهِ السَّلاَمُ - يَعْنِي الَّذِي يَبْعَثُهُ اللَّهُ فِيهِ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَإِنَّهُ مَقَامُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم الْمَحْمُودُ الَّذِي يُخْرِجُ اللَّهُ بِهِ مَنْ يُخْرِجُ . - قَالَ - ثُمَّ نَعَتَ وَضْعَ الصِّرَاطِ وَمَرَّ النَّاسِ عَلَيْهِ - قَالَ - وَأَخَافُ أَنْ لاَ أَكُونَ أَحْفَظُ ذَاكَ - قَالَ - غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ زَعَمَ أَنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَ أَنْ يَكُونُوا فِيهَا - قَالَ - يَعْنِي فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمْ عِيدَانُ السَّمَاسِمِ . قَالَ فَيَدْخُلُونَ نَهْرًا مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَيَغْتَسِلُونَ فِيهِ فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمُ الْقَرَاطِيسُ . فَرَجَعْنَا قُلْنَا وَيْحَكُمْ أَتُرَوْنَ الشَّيْخَ يَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرَجَعْنَا فَلاَ وَاللَّهِ مَا خَرَجَ مِنَّا غَيْرُ رَجُلٍ وَاحِدٍ أَوْ كَمَا قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب الإيمان