صحیح مسلم 2740: كتاب اللعان

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت سعدؓ بن عبادہؓ نے کہا یا رسولؐ اللہ! اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو پاؤں تو اس کو ہاتھ نہ لگاؤں یہانتک کہ میں چار گواہ لے آؤں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں۔ اس نے کہا ہر گز نہیں۔ اس کی قسم جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے اگر میں ہوں تو اس سے پہلے ہی جلدی سے تلوار کے ساتھ اس کا (فیصلہ) کر دوں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سنو! تمہارا سردار کیا کہتا ہے۔ وہ بہت غیور ہے! اور میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِي سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ وَجَدْتُ مَعَ أَهْلِي رَجُلاً لَمْ أَمَسَّهُ حَتَّى آتِيَ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَعَمْ " . قَالَ كَلاَّ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنْ كُنْتُ لأُعَاجِلُهُ بِالسَّيْفِ قَبْلَ ذَلِكَ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اسْمَعُوا إِلَى مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ إِنَّهُ لَغَيُورٌ وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 19: كتاب اللعان

آج 10 میں سے 10 باقی