صحیح مسلم 2742: كتاب اللعان
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں بنی فزارہ میں سے ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا میری بیوی نے سیاہ (رنگ کے) بچے کو جنم دیا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا ان کے رنگ کیا ہیں؟ اس نے کہا سرخ۔ آپؐ نے فرمایا کیا ان میں کوئی خاکستری بھی ہیں؟ اس نے کہا ان میں خاکستری بھی ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ (رنگ) کہاں سے آیا؟ اس نے کہا شاید وہ کسی رگ کی وجہ سے ہو۔ آپؐ نے فرمایا ممکن ہے کہ یہ (بھی) کسی رگ کی وجہ سے ہو۔ ایک اور روایت میں ہے اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میری بیوی نے سیاہ (رنگ کے) بچے کو جنم دیا ہے اور اس کے بارہ میں وہ یہ اشارہ کر رہا تھا کہ اس کے (اپنے نسب سے ہونے کا) انکار کر دے۔ اور روایت کے آخر میں اضافہ ہے کہ آپؐ نے اسے اس سے انکار کی اجازت نہیں دی۔
وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلاَمًا أَسْوَدَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ " فَمَا أَلْوَانُهَا " . قَالَ حُمْرٌ . قَالَ " هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ " . قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا . قَالَ " فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ " . قَالَ عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ . قَالَ " وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ . غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَدَتِ امْرَأَتِي غُلاَمًا أَسْوَدَ وَهُوَ حِينَئِذٍ يُعَرِّضُ بِأَنْ يَنْفِيَهُ . وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الاِنْتِفَاءِ مِنْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی