صحیح مسلم 2743: كتاب اللعان
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میری بیوی نے سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دیا ہے۔ اور مجھے یہ بات بالکل اوپری لگی ہے۔ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا ان کے رنگ کیا ہیں؟ اس نے کہا سرخ۔ آپؐ نے فرمایا کیا ان میں کوئی خاکستری بھی ہے؟ اس نے کہا جی ہاں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ کیسے ؟ اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! شاید وہ کسی رگ کی وجہ سے ہو تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا تو شاید یہ بھی اس کی کسی رگ کی وجہ سے ہو۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّصلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلاَمًا أَسْوَدَ وَإِنِّي أَنْكَرْتُهُ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ " مَا أَلْوَانُهَا " . قَالَ حُمْرٌ . قَالَ " فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَأَنَّى هُوَ " . قَالَ لَعَلَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَكُونُ نَزَعَهُ عِرْقٌ لَهُ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَهَذَا لَعَلَّهُ يَكُونُ نَزَعَهُ عِرْقٌ لَهُ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ بَلَغَنَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی