صحیح مسلم 2746: كتاب العتق
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کردے تو اس کی آزادی اس آزاد کرنے والے کے مال سے ہوگی اگر اس کے پاس مال ہے۔ اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام سے کام لیا جائے مگر اس پر مشقت نہ ڈالی جائے۔
ایک اور روایت میں یہ مزید بیان ہے کہ اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام کی منصفانہ قیمت لگائی جائے گی پھر اس سے اس حصہ کے لئے جس میں وہ آزاد نہیں ہوا اس سے محنت لی جائے گی لیکن مشقّت نہیں ڈالی جائے گی۔
ایک اور روایت میں (قُوِّمَ عَلَیْہِ الْعَبْدُ قِیْمَۃَ عَدْلٍ کی بجائے) قُوِّمَ عَلَیْہِ قِیْمَۃَ عَدْلٍ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ فِي عَبْدٍ فَخَلاَصُهُ فِي مَالِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى - يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ - عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ " إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ قُوِّمَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ قِيمَةَ عَدْلٍ ثُمَّ يُسْتَسْعَى فِي نَصِيبِ الَّذِي لَمْ يُعْتِقْ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ " . حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ بِهَذَا الإِسْنَادِ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ وَذَكَرَ فِي الْحَدِيثِ قُوِّمَ عَلَيْهِ قِيمَةَ عَدْلٍ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی